Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایپل کا ٹیرف سے بچنے کا انوکھا منصوبہ

Updated: April 12, 2025, 10:33 AM IST | New Delhi

ٹرمپ کے ٹیرف سے بچنے کیلئےایپل اب چین کے بجائے ہندوستان سے آئی فونس امریکہ بھیج رہا ہے۔ ۶۰۰؍ٹن آئی فون امریکہ روانہ۔

Apple is shipping iPhones to the US from India instead of China. Photo: INN
ایپل کمپنی چین کے بجائے ہندوستان سے آئی فونس امریکہ بھیج رہی ہے۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان اب ایپل کا نیا گڑھ بن گیا ہے۔ ٹرمپ کے ٹیرف کے اعلان کے بعد جہاں پہلے ایپل کے آئی فون چین سے امریکہ بھیجے جاتے تھے وہیں اب ہندوستان کو اس کی نئی منزل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ٹرمپ حکومت کی ٹیرف پالیسی سے بچنے کے لئے   ایپل کی جانب سے ہندوستان سے آئی فونس کی ایک بڑی کھیپ امریکہ بھیجی جا رہی ہے۔
 اب تک۱۵؍ لاکھ آئی فون بھیجے جا چکے ہیں 
 مارچ سے اب تک۱۰۰؍ ٹن وزنی ۶؍ کارگو طیارے ہندوستان سے امریکہ گئے ہیں۔ ان طیاروں میں کل۶۰۰؍ ٹن یعنی تقریباً۱۵؍ لاکھ آئی فونس  ہندوستان  سے امریکہ بھیجے گئے ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آئی فون ۱۴؍ اور اس کے  چارجنگ کیبل بشمول پیکیجنگ کا وزن تقریباً ۳۵۰؍ گرام ہے۔
ایپل  ہندوستان سے آئی فون کیوں بھیج رہا ہے؟
 ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں آئی فون کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ایپل کمپنی اب بھی چین سے بہت سی اشیاء منگواتی ہے  اور ٹرمپ انتظامیہ نے چین سے آنے والی اشیا پر۱۲۵؍ فیصد ٹیرف لگا دیا ہے، جب کہ ہندوستان  سے آنے والے آئی فونس پر صرف۲۶؍ فیصد ٹیرف ہے۔ ٹیرف میں اتنا بڑا فرق وہاں کی مصنوعات کو متاثر کرے گا۔ اس صورت میں چین سے ہندوستان سے سامان خریدنا زیادہ کفایتی ہے۔ فی الحال  ٹرمپ نے چین کے علاوہ ہندوستان سمیت دیگر ممالک پر محصولات کے نفاذ پر۹۰؍ دن کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔
کیا حکومت بھی ایپل کی مدد کر رہی ہے؟
رپورٹس کے مطابق ایپل نے ہندوستان  میں پیداوار بڑھا دی ہے تاکہ امریکہ میں اسٹاک جمع کیا جا سکے۔ یہ ٹرمپ کے محصولات سے بچنے کے لئے کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایپل نے چنئی ایئرپورٹ پر کسٹم کلیئرنس میں خرچ ہونے والے وقت کو۳۰؍ گھنٹوں سے کم  کر کے ۶؍ گھنٹے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔  ہندوستان کی مرکزی حکومت نے حکام سے ایپل کمپنی کی مدد کرنے کی ہدایت دی  ہے۔
مزید یہ کہ آئی فون بنانے کے لئے  چنئی میں فاکسکون   کا پلانٹ اب اتوار کو بھی جاری ہے۔  پچھلے سال اس پلانٹ نے تقریباً ۲؍ کروڑ آئی فونس تیار کئے، جن میں آئی فون۱۵؍ اور۱۶؍ جیسے نئے ماڈلس شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ایپل  ہندوستان  میں۲۰۱۷ء سے پرانے ماڈلس کو اسمبل کر رہا ہے، لیکن اب یہاں نئے ماڈلس بھی بنائے جا رہے ہیں۔ اس طرح ایپل کو `میڈ ان انڈیا  ٹیگ کا فائدہ مل رہا ہے اور ہندوستان کے مقامی ٹیکسوں سے بھی بچ رہا ہے۔
فاکسکون جیسے مینوفیکچرنگ پارٹنرس چین میں بڑی فیکٹریاں چلاتے ہیں اور وہاں ایک مضبوط سپلائی چین، ہنر مند لیبر اور حکومتی تعاون موجود ہے اس کے باوجود  نئے ٹیکس جھٹکوں نے ایپل کو اپنی پیداوار کو ہندوستان جیسے اختیارات میں تقسیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایپل کمپنی ہر سال دنیا بھر میں تقریباً۲۲؍ ملین آئی فونس فروخت کرتی ہے۔ چین سے ہندوستان میں تبدیلی مستقبل قریب میں ہندوستان کو ایپل کی سپلائی چین کا نیا مرکز بنا سکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK