• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۹؍ فروری کو ایپل کا ’آئی فون ایس ای ۴‘ متوقع، سی ای او ٹم کک نے ٹیزر جاری کیا

Updated: February 15, 2025, 8:57 PM IST | California

ایپل کے سی ای او ٹم کک نے ۱۹؍ فروری کو ایکس پر ’’ایپل لانچ‘‘ کی اطلاع دی ہے۔ تاہم، یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اس ایونٹ میں کون سے نئے پروڈکٹ لانچ کئے جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق آئی فون ایس ای ۴؍ لانچ ہوسکتا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ایپل کے سی ای او ٹم کک نے انکشاف کیا کہ جلد ہی ایپل کا نیا ایونٹ ہوگا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ’’خاندان کے نئے رکن‘‘ کو منظر عام پر لانے کیلئے ۱۹؍ فروری ۲۰۲۵ء کو — عالمی سطح پر ایونٹ۔‘‘ یہ تمام اشارے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ایپل آئی فون ایس ای کا چوتھا ورژن لانچ کرنے والا ہے۔ تاہم، اس ضمن میں باقاعدہ کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:رنبیر کپور نے اپنا لائف اسٹال برانڈ ’’اے آر کے ایس‘‘ لانچ کیا

اس ایونٹ میں اگر آئی فون ایس ای لانچ ہوتا ہے کہ تو یہ یقینی طور پر آج کا سب سے سستا ’’جدید دور‘‘ اسمارٹ فون ہوگا۔ خیال رہے کہ نیا ایس ای کافی عرصے سے لانچ نہیں ہوا اس لئے واضح امکان ہے کہ اس ایونٹ میں آئی فون ایس ای ۴؍ لانچ کیا جائے گا۔ یہ ایپل کے وسیع لائن اپ میں واحد آئی فون ہے جس میں ٹچ آئی ڈی اور لائٹننگ کنیکٹیویٹی کے ساتھ ہوم بٹن جیسی پرانی ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسے ۱۱؍ فروری کو لانچ کیا جانے والا تھا لیکن کیس وجہ سے لانچ ملتوی کردی گئی۔ تاہم، ۱۱؍ فروری کو ’’پاور بیٹس پرو ۲‘‘ لانچ کیا گیا جو دل کی دھڑکن کی پیمائش کرنے والا پہلا ایئرفون ہے۔ ٹم کک کے اعلان کے بعد شائقین نئے آئی فون کے منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK