معروف بینڈ ون ڈائریکریشن کے اسٹار اور برطانیہ کے مشہورگلوکار لیئم پین نے پالرمو، ارجنٹائنا کے کاسا سور ہوٹل کے تیسرے منزلے پر واقع اپنے کمرے کی بالکنی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے۔
EPAPER
Updated: October 18, 2024, 2:42 PM IST | Buenos Aires
معروف بینڈ ون ڈائریکریشن کے اسٹار اور برطانیہ کے مشہورگلوکار لیئم پین نے پالرمو، ارجنٹائنا کے کاسا سور ہوٹل کے تیسرے منزلے پر واقع اپنے کمرے کی بالکنی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے۔
معروف بینڈ ون ڈائریکشن کے اسٹار اوربرطانیہ کے مشہور گلوکار لیئم پین نے ارجنٹائنا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کے تیسرے منزلے سے چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی ہے۔ ان کی عمر ۳۱؍ سال تھی۔ بیونس آئرس کے سیکوریٹی منسٹر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’لیئم پین نے تیسرے منزلے سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔‘‘ اسوسی ایٹ پریس (اے پی) کو دیئے گئے بیان میں بیونس آئرس کی سیکوریٹی منسٹری کے کمیونکیشن ڈائریکٹر پابلو پولوشیو نے کہا ہے کہ ’’لیئم پین نے ہوٹل کے تیسرے منزلے پر موجود اپنے کمرے کی بالکنی سے چھلانگ لگائی تھی۔ وہ پالرمو، ارجنٹائنا کے کاسا سور ہوٹل میں تھے۔‘‘
🔴#BREAKING
— K13 News (@K13News) October 16, 2024
Liam Payne Dies at Age 31 After Reported Balcony Fall in Argentinahttps://t.co/xozZFgohfm#LiamPayne #RestInPeace #OneDirection #TragicLoss #LiamPayneDeath #Argentina #MusicLegend #Heartbroken pic.twitter.com/XLyJXakdly
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ’’بدھ کو مقامی وقت کے مطابق ۵؍ بجے ہنگامی کال موصول ہونے کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔‘‘بدھ کو پولیس کو کال پر ہوٹل کے منیجر نے بتایا تھا کہ ’’ہوٹل میں موجود ایک شخص شدید نشے کی حالت میں ہے اور اپنے کمرے میں توڑ پھوڑکر رہا ہے۔ آپ کو کسی کو بھیجنے کی ضرورت ہوگی۔‘‘بیونس آئرس کی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’لیئم پینکو شدید زخم آئے تھے۔‘‘طبی کارکنان کے مطابق وہ جائے وقوع پر ہی انتقال کر گئے تھے۔ لیئم پینکی نعش کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سمیتا پاٹل نے آرٹ فلموں کے ساتھ کمرشیل فلموں میں بھی نام کمایا
لیئم پین نے ون ڈائریکٹ کے رکن کے طور پر کافی شہرت کمائی تھی۔ دنیا میں سب سے زیادہ اس بینڈ کے نغمے فروخت ہوتے ہیں۔ لیئم پین نے ۲۰۱۷ء میں اپنے انفرادی کریئر کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے اپنا نغمہ ’’اسٹریپ دیتھ ڈاؤن‘‘ ریلیز کیا تھا۔
One Direction star Liam Payne dies at 31 after reportedly falling from a hotel room in Buenos Aires. According to multiple witnesses cited by TMZ, Payne fell from his room at the CasaSur Palmero Hotel shortly after 5 p.m. on Wednesday evening. pic.twitter.com/IsH7UoZ2Yi
— Morbid Knowledge (@Morbidful) October 16, 2024
اس نغمہ کو امریکہ میں ٹاپ ٹین میں شامل کیا گیا تھا۔ پائن نے اپنی پہلی البم ’’ایک پی ون‘‘(لیم پائن البم) ۲۰۱۹ء میں ریلیز کی تھی۔ امسال انہوں نے اپنا حتمی نغمہ’’ٹیئر ڈراپس‘‘ ریلیز کیا ہے۔ لیئم پین خود کشی کے خیالات اور نشے کی عادت سے لڑرہے تھے۔ انہوں نے گزشتہ سال کہا تھا کہ ’’میں نے تین ماہ تک کسی قسم کا نشہ نہیں کیا تھا اور اب میں پرسکون محسوس کررہا ہوں۔ میں واقعی بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ اس درمیان میرے مداحوں کا تعاون ناقابل یقین تھا۔ اسی لئے میں بہت زیادہ خو ش ہوں۔‘‘