• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ارجنٹائنا: پنشن میں اضافہ روکنے سے عوام ناراض، پرتشدد احتجاج

Updated: September 13, 2024, 2:00 PM IST | Agency | Buenos Aires

پنشن اضافہ روکنے سے ناراض عوام سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ بڑی تعداد میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا، مظاہرین پر پولیس نے کالی مرچ کا اسپرے کیا اور ربڑ کی گولیاں برسائیں۔

Police sprayed chilli powder to disperse the protesters. Photo: INN
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے مرچی پاؤڈر کا چھڑکا ؤ کیا۔ تصویر : آئی این این

پنشن اضافہ روکنے سے ناراض عوام سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ بڑی تعداد میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا، مظاہرین پر پولیس نے کالی مرچ کا اسپرے کیا اور ربڑ کی گولیاں برسائیں۔ رائٹرز کے مطابق پنشن میں اضافہ روکے جانے کے بعد ’ارجنٹائن کانگریس‘ کے باہر جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں، بدھ کو ملک کی کانگریس کے باہر پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپ ہوئی، یہ احتجاج ایوان زیریں کے قانون سازوں کی جانب سے پنشن میں طے شدہ اضافے کو روکنے کے حق میں ووٹ دینے پر شروع ہوا ہے۔ ایوان نمائندگان نے پنشن میں اضافے کے حق میں ۱۵۳؍ ووٹ ڈالے اور اس کے خلاف ۸۷؍ ووٹ پڑے، تاہم بل کی منظوری کے لئے دو تہائی اکثریت درکار تھی جو مکمل نہ ہو سکی، دائیں بازو کے صدر جیویر میلی نے اس بل کی مخالفت کی اور اسے ویٹو کر دیا۔ جیسے ہی ووٹنگ کی خبر پھیلی، مرکزی بیونس آئرس میں احتجاج کرنے والے سیکڑوں افراد نے پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑ دیں اور سڑکوں پر ہنگامہ آرائی شروع کر دی، اس دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اے ایف پی کے مطابق صدر کی جانب سے بل کے ویٹو کیے جانے کی خبر پر ہزاروں شہری سڑکوں  پر اتر آئے ہیں۔ پرتشدد احتجاج کے دوران ۱۲؍ افراد زخمی اور ۳؍گرفتار ہوئے۔ واضح ہو کہ ارجنٹائن کی حکومت کئی برسوں سے مالی خسارے کی شکار ہے، جس کو ختم کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اخراجات میں کٹوتیوں کے ایک سخت کفایت شعاری پیکیج پر زور دیا جا رہا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK