جانچ ایجنسی نے وزیراعلیٰ پر تعاون نہ کرنے کا الزام لگایا مگر دعویٰ کیا کہ انہوں نے آتشی اور بھاردواج کا نام لیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 01, 2024, 11:33 PM IST | Farzan Qureshi | New Delhi
جانچ ایجنسی نے وزیراعلیٰ پر تعاون نہ کرنے کا الزام لگایا مگر دعویٰ کیا کہ انہوں نے آتشی اور بھاردواج کا نام لیا ہے۔
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ۱۰؍ دن کی ای ڈی تحویل کے بعد پیر کو پی ایم ایل اےکورٹ نے ۱۵ ؍دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے جس کے بعد انہیں تہاڑ جیل منتقل کردیاگیاہے۔ ان کی جیل منتقلی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے اسے ’’آمرانہ‘‘قراردیا اور امید ظاہر کی کہ عوام اس کا جواب دیں گے۔ بہرحال پیر کو عدالت میں شنوائی کے دوران جب ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ پوچھ گچھ میں اروندکیجریوال نے اپنے ۲؍وزراء آتشی اور سوربھ بھاردواج کا نام لیا ہے تو یہ قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے کہ کیا اگلا نمبر ان دونوں کا ہوسکتاہے؟
یہ بھی پڑھئے: اشوک چوان کو اپنے ہی ضلع میں مراٹھا کارکنان کی مخالفت کا سامنا
دوسری طرف کیجریوال نےکہا ہےکہ ’’وزیراعظم جو کررہے ہیں وہ ملک کیلئے اچھا نہیں ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے عہدہ سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ ای ڈی تحویل کی مدت پور ی ہونے کے بعد پیر کو وزیراعلیٰ کو راؤز اوینیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔ ای ڈی کے مطابق جانچ میں کیجریوال نے کہا ہے کہ ’’وجے نائر مجھے نہیں آتشی اور بھاردواج کو رپورٹ کرتا تھا۔‘‘ ای ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ’’ ہم نے پوچھ گچھ کے دوران شراب گھوٹالہ میں شامل لوگوں کے خلاف ثبوت بھی پیش کئے ساتھ ہی وجے نائر اورکیجریوال کی میٹنگ کے ثبوت دکھائے لیکن کیجریوال نے کسی بھی سوال پر کوئی جواب نہیں دیا اور لاعلمی کااظہار کیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کو ۱۵؍ دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ وہ تہاڑ جیل پہنچ چکے ہیں۔ انہیں جیل نمبر۲ ؍میں رکھا جائےگا۔ وہ ۲۴؍ گھنٹے کیمروںکی نگرانی میں رہیں گے ۔ انھیں ٹی وی، ڈاکٹر اورہفتہ میں ۲؍مرتبہ اہل خانہ سے ملاقات کی سہولیات مہیا کرائی جائے گی۔