• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’جب تک ’آپ‘ کی سرکار ہے، کسی کو بے گھر نہیں ہونے دیا جائے گا‘‘

Updated: September 11, 2024, 11:12 AM IST | Agency | New Delhi

دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سیسودیا کی ’مدراسی کیمپ‘ کے مکینوں کو یقین دہانی، کہا: ہم آپ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Manish Sisodia visiting residents of Madrasi camp. Photo: PTI
مدراسی کیمپ میں مکینوں سےملاقات کرتے ہوئے منیش سیسودیا۔ تصویر: پی ٹی آئی

عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا نے منگل کو پرانا بارہ پولا کے قریب واقع مدراسی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں کے مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ جب تک دہلی میں ’آپ‘ کی حکومت ہے، کسی کو بے گھر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’’بی جے پی نے پوری دہلی میں دہشت پیدا کر رکھی ہے۔ بی جے پی لیفٹیننٹ گورنر سے کہہ کر  افسروں کو ڈراتی، دھمکاتی ہے اور انہیں نوٹس بھیجتی ہے۔ اس کے بعد بی جے پی والے خود آکر مظاہرہ کرتے ہیں۔‘‘ 
انہوں نے کہا کہ لوگ۶۰۔۵۰؍ سال سے زیادہ عرصے سے یہاں مدراسی کیمپ میں رہ رہے ہیں۔ ایسے میں بازآبادکاری اور بحالی کا کوئی انتظام کئے بغیر ان لوگوں کو بے گھر نہیں کیا جا سکتا، یہاں   کسی بھی طرح کی انہدامی کارراوائی  بالکل  غلط ہے۔ ’آپ‘ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ان کی کچی بستیوں کو اس طرح گرنے نہیں دیں گے۔
بعد ازاں انہوں نے `ایکس`پر ایک پوسٹ بھی لکھا کہ ’’بلڈوزر کے ذریعے کچی آبادیوں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔ دہلی کے مدراسی کیمپ کی کچی بستیوں میں رہنے والے ہزاروں لوگ دہلی کا اٹوٹ حصہ  ہیں۔ اگر لیفٹیننٹ گورنر اور بی جے پی نے ان کے مکانات کو ہٹانے یا گرانے کی کوشش کی تو ہم اسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ ہم ان لوگوں کے گھروں کو بچانے کیلئے آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گےخواہ اس کیلئے عدالت میں لڑنا پڑے یا  سڑک  پر۔
 منیش سیسودیا  نے مزید کہا کہ عام آدمی کی حکومت نے ضرورت مندوں کے سروں پر چھت فراہم کی ہے اور لوگوں کو رہائش فراہم کی ہے۔ بچوں کو مفت بجلی، پانی اور بہتر تعلیم فراہم کی لیکن بی جے پی نے صرف لوگوں کے آباد مکانوں کو گرایا ہے اور جہاں جہاں پر اس کی حکومت رہی ہے،اس نے تعلیم کا معیار بد سے بدتر کیا ہے۔ ہم  اس کے خلاف  عدالت سے لیکر سڑک تک  لڑیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK