یہاں کےایم ای سوسائٹی کے جی ایم مومن ویمنس کالج کی طالبہ اسماء محمد کمال شیخ نے ٹی وائی بی ایس سی (فزکس )میں یونیورسٹی سطح کےڈگری امتحان(اپریل ۲۰۲۴ء) میں سب سےزیادہ مارکس حاصل کر کےٹاپ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 09, 2025, 3:31 PM IST | Saadat Khan | Bhiwandi
یہاں کےایم ای سوسائٹی کے جی ایم مومن ویمنس کالج کی طالبہ اسماء محمد کمال شیخ نے ٹی وائی بی ایس سی (فزکس )میں یونیورسٹی سطح کےڈگری امتحان(اپریل ۲۰۲۴ء) میں سب سےزیادہ مارکس حاصل کر کےٹاپ کیا ہے۔
یہاں کےایم ای سوسائٹی کے جی ایم مومن ویمنس کالج کی طالبہ اسماء محمد کمال شیخ نے ٹی وائی بی ایس سی (فزکس )میں یونیورسٹی سطح کےڈگری امتحان(اپریل ۲۰۲۴ء) میں سب سےزیادہ مارکس حاصل کر کےٹاپ کیا ہے۔ مہاراشٹر کے گورنراور یونیورسٹی کے چانسلر سی پی رادھا کرشنن کے ہاتھوں اسماء شیخ کومنگل کو یونیورسٹی کےفورٹ کیمپس میں منعقدہ سالانہ کنوکیشن میں سنداور ڈاکٹر رفیق زکریاگولڈ میڈل سے نوازاگیا۔
کھجور پورہ علاقہ کی رہنے والی اسماء شیخ کا تعلق مالی طورسےپسماندہ طبقے سے ہے۔ اسماء نے فزکس میں ٹی وائی بی ایس سی کےامتحان میں ۹۴ء۱۲؍ ( ۵۱ء۹؍ سی جی پی آئی )فیصد مارکس حاصل کر کے یونیورسٹی میں ٹاپ کیاہے ۔ اسماء نے منگل کو اعزاز حاصل کرنے کیلئےپہلی مرتبہ ممبئی یونیورسٹی کےفورٹ کیمپس کا دورہ کیا تھا۔ وہ فزکس میں پی ایچ ڈی کرنے کی خواہشمند ہے۔اسماء شیخ نے نمایاں کامیابی پرمسرت کا اظہارکرتے ہوئےکہاکہ ’’آج سب سے زیادہ والد کےنہ ہونےکااحساس ہورہا ہے۔ وہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے ۔معمولی کام سے ہونے والی آمدنی سے ہم ۵؍بہنوں کی پرورش جس جانفشانی سے کی ہے ، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ ۲؍بڑی بہنیں پوسٹ گریجویٹ ہیں اور ۲؍چھوٹی بہنیں پڑھ رہی ہیں ۔ کےایم ای سوسائٹی انتظامیہ، پرنسپل ڈاکٹر تبسم شیخ، شعبہ فزکس کی سربراہ ڈاکٹر ترنم عطار اور عملے نے اسماء کوشاندار کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔