• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسام: اب بھی ۷ء۱؍ لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہیں: ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ

Updated: June 25, 2024, 8:51 PM IST | Dispur

آسام کے ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بتایا ہے کہ آسام میں اب بھی ۷ء۱؍ لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہیں جبکہ قدرتی آفت کے نتیجے میں اموات کی شرح ۴۰؍ ہو چکی ہیں۔

Citizens are facing problems during floods in Assam. Photo: INN
آسام میں سیلاب کے دوران شہری پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ تصویر:ـ آئی این این

آسام کے ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے بتایا کہ آسام میں اب بھی ۷ء۱؍ لاکھ رہائشی سیلاب کے جھپیٹے میں ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سے آسام موسلا دھار بارش کا سامنا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں ریاست کے کئی اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ریاست دوسری مرتبہ سیلاب سے جوجھ رہی ہے۔ مئی میں ریمال طوفان کی وجہ سے کے سبب بھی آسام میں سیلاب آگیاتھا۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق منگل کو ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نےبتایا کہ ریاست میں سیلابی حالت اب قابو میں ہیں اور کچھ علاقوں میں دریا کے پانی کی سطح میں بھی کمی ہوئی ہے۔ کریم گنج کے دریائے کشیارا اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ ادارے نے مزید بتایا ہے کہ اب تک ریاست میں سیلاب کے سبب ۴۰؍ اموات درج کی گئی ہیں۔کامروپ، گولپارہ، بجلی، کریم گنج، کاچھر، درنگ، ناگون، بارپیتا اور ہوجائی اضلاع اب بھی سیلاب کی زد میں ہیں۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے مطابق ان اضلاع میں کریم گنج میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں ۹۶؍ ہزار ۴۴۰؍ افراد متاثر ہوئے ہیں۔تاہم ریاست کے ۱۳؍ ہزار ۰۹۴؍ افراد مختلف علاقوں کے پناہ گزین کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK