• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روہت ویمولا کے مجسمہ ساز انیل زیویر کا ۳۹؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: August 28, 2024, 4:13 PM IST | Kochi

مشہور فلم ’’منجمل بوائز ‘‘ کے معاون ہدایتکار اور مجسمہ ساز انیل زیویر کا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے۔

Anil Xavier, sculptor of Rohit Vemula. Photo: X
روہت ویمولا کے مجسمہ ساز انیل زیویر۔تصویر: ایکس

ملیالم فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے معاون ہدایتکار اور روہت ویمولا کے مجسمہ ساز انیل زیویر کی موت ہوگئی ہے۔ انیل زیویر کی عمر ۳۹؍سال تھی۔ انہوں نے مشہور ملیالم فلموں جیسے جان مان، تھلومالا، منجمل بوائز اور تھیکو وڈاکو میں بطور معاون ہدایتکار کام کیا تھا۔ وہ کیرالا کے قصبے انگمالی میں مقیم ہیں۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد انیل زیویر کا علاج جاری تھا۔ 

انیل نے تروننت پورم کے آر ایل وی کالج سے بی ایف اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔ بعد ازیں انہوں نے یونیورسٹی آف حیدرآباد سے مجسمہ سازی میں ایم ایف اے کی ڈگری لی تھی۔ انہوں نے طالب علمی کے زمانے میں اپنے کالج کے کیمپس میں روہت ویمولا کا مجسمہ بنایا تھا۔ معروف اداکاروں جیسے نیشنل ایوارڈ یافتہ سورج وینجاراموڈونے سوشل میڈیا پپلیٹ فارم ایکس پر ان کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK