• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

عرب ممالک کی یقین دہانی: شامی عوام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا

Updated: January 14, 2025, 12:38 PM IST | Agency | Riyadh

عرب ممالک نے کہا ہے کہ شامی عوام کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔عرب رابطہ کمیٹی کے، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی زیرِ قیادت، دارالحکومت ریاض میں منعقدہ `شام اجلاس میں شام کی تازہ صورتحال اور شامی عوام کے ساتھ تعاون کے طریقوں پر بات چیت کی گئی ہے۔

Group photo of the participants of the meeting to be held in Riyadh. Photo: INN
ریاض میں ہونیوالی میٹنگ کے شرکاءکی گروپ فوٹو۔ تصویر: آئی این این

عرب ممالک نے کہا ہے کہ شامی عوام کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔عرب رابطہ کمیٹی کے، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی زیرِ قیادت، دارالحکومت ریاض میں منعقدہ `شام اجلاس میں شام کی تازہ صورتحال اور شامی عوام کے ساتھ تعاون کے طریقوں پر بات چیت کی گئی ہے۔ سعودی عرب وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، اردن، شام، عراق، عمان، قطر، کویت اور لبنان پر مشتمل۱۱؍ ممالک نے شرکت کی۔ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغائت اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی بھی اجلاس میں موجود تھے۔ قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ’’دوحہ، شامی عوام کے باہمی اتحاد کے ساتھ مکمل تعاون کرتا ہے۔‘‘  متحدہ عرب امارات کی خبر ایجنسی `ڈبلیو اے ایم کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان نے کہا ہے کہ ’’دہشت گردی اور تفرقے سے پاک ، باہم متحد اور محفوظ شام کے تعمیر کے لئے شامی عوام کا باہمی اتحاد بے حد اہمیت رکھتا ہے۔‘‘ عمان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ’’شام کے ساتھ تعاون اور علاقے میں پائیدار امن و استحکام مثبت باہمی تعاون اور مشترکہ احساسِ ذمہ داری کا متقاضی ہے۔‘‘ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بھی کہا ہے کہ ’’مصر ،ہر طرح سے اپنے برادر شامی عوام کے ساتھ ہے اور ان کی جائز خواہشات کی حمایت کرتا ہے۔‘‘مصر وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ’’وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ایک ایسے جامع سیاسی مرحلے کی اپیل کی ہے جو شام کو علاقائی استحکام کا منبع بنا دے۔‘‘ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ شام سے یک طرفہ اور بین الاقوامی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK