• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بائیڈن کی دعوت پر شی جنگ پنگ امریکہ پہنچ گئے،۶؍سال کے بعد پہلا دورہ

Updated: November 16, 2023, 9:29 AM IST | San Francisco

سان فرانسسکو میں اس ہفتے سالانہ `ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ ہو رہی ہے جس میں  دو مضبوط معیشتوں کے صدور ملاقات کرینگے

Biden and Xi Jinping will discuss several important topics
 بائیڈن اور شی جنگ پنگ کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے

ایشیا پیسفک اکنامک کارپوریشن اجلاس میں  شرکت کیلئے  چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ کے شہر سان فرانسسکو پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خزانہ جینٹ ایلین نے کیلیفورنیا پہنچنے پر چینی صدر شی جنگ پنگ کا شاندار استقبال کیا ہے ۔
  غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اپنے امریکی ہم منصب صدر  جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے،۶؍ سال میں چین کے صدر کا یہ پہلا دورہ  امریکہ ہے۔ چین اور امریکہ کے صدر کی ملاقات میں اسرائیل فلسطین جنگ،  یوکرین جنگ اور اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امریکی اور چینی صدور کے درمیان بات چیت
 چین کے صدر شی جن پنگ ۲۰۱۷ءکے بعد پہلی بار امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کےسربراہان نے بدھ کے روز ہی سان فرانسسکو میں آمنے سامنے بیٹھ کر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ تادم تحریر اس ملاقات کی تفصیلات عام نہیں کی گئی ہیں۔ 
 فوجی تعلقات بحال کرنےکا ارادہ
 سان فرانسسکو میں اس ہفتے سالانہ `ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ(اے پی ای سی) ہو رہی ہے جس کے دوران ہی دنیا کی دو مضبوط ترین معیشتوں کے صدور ملاقات کرنے والے ہیں۔خیال رہے کہ  بعد صدر شی جن پنگ کا کسی بھی نوعیت کا امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہے اور گزشتہ نومبر کے بعد سے دونوں لیڈران کی یہ پہلی ذاتی ملاقات ہے، جس میں ایک ساتھ تنہائی میں بیٹھ کر بات چیت ہو گی۔  یہ بات چیت امریکہ اور چین کے درمیان موجودہ سرد تعلقات کے درمیان ہو رہی ہے، کیونکہ چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننے کے ساتھ ہی اب خارجہ پالیسی کے متعدد ان مسائل کے حوالے سے بھی زیادہ زور دار ہوتا جا رہا ہے، جہاں اس کا امریکہ یا اس کے اتحادیوں سے اختلاف ہے۔
 سان فرانسسکو کے لیے روانگی سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ان کے  نزدیک کامیابی کا مطلب یہ ہو گا: معمول کے راستے پر واپس آنا، مراسلت اور بحران کے دوران فون اٹھانے اور ایک دوسرے سے بات کرنے کے قابل ہونا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ ہماری فوجوں کے درمیان اب بھی ایک دوسرے سے رابطہ رہے۔ 
  سان فرانسسکو جاتے ہوئے ایئر فورس ون میں سوار وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ بائیڈن اور شی جن پنگ ممکنہ طور پر غزہ میں اسرائیل اور حماس کے تنازعے، روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کے لیے امریکی کوششوں، شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور دیگر جغرافیائی سیاسی مسائل کے بارے میں بھی بات کریں گے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK