• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

عتیق احمد کے دونوں نابالغ بیٹے ۲۲۱؍دن بعد چلڈرن ہوم سے رِہا ہوگئے

Updated: October 11, 2023, 9:23 AM IST | Agency | Allahabad

دونوں کو ان کی پھوپھی پروین قریشی کے سپرد کیا گیا، رہائی ملتے ہی والد اور چچا کی قبر پر پہنچے اور زار و قطار روئے ، دونوں کو عتیق احمد کے قتل کا ویڈیو بھی دکھایا گیا۔

Taking the two sons of Atiq Ahmed with their Aunty. Photo: PTI
عتیق احمد کے دونوں بیٹوں کو ان کی پھوپھی اپنے ساتھ لیجاتے ہوئے۔ تصویر:پی ٹی آئی

یہاں کے راجروپ پور میں واقع چلڈرن ہو م میں ۲۲۱؍دن سے بند عتیق احمد کے دونوں نابالغ بیٹوں اہزام اور آبان پیر کی رات رہا کردئیے گئے۔ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے دونوں کو ان کی پھوپھی پروین قریشی کے حوالے کیا ہے۔ فی الحال دونوں کو ہٹوا میں واقع ایک رشتہ دار کے گھر میں رکھا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان پر فی الحال نظر رکھی جارہی ہے اور کچھ معاملات میں وہ گواہی کے لئے بھی درکار ہو سکتے ہیں اس لئے انہیں قریب ہی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 
 دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں پیر کی رات رہا ہوتے ہی رات تقریباً ۱۰؍ بجے یہاں کے کساری۔مساری قبرستان پہنچے  اور والد عتیق  اور چچا  اشرف کی قبر سے لپٹ کر زار و قطار روئے۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں نے انھیں عتیق اور اشرف کے قتل کی ویڈیو بھی دکھائی۔ دونوں نے ویڈیو دیکھنے کے بعد کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا لیکن ان کی آنکھوں سے آنسو لگاتار جاری تھے۔
 واضح رہے کہ اسی سال ۲۴؍فروری کو امیش پال قتل واقعہ کے بعد ۲؍مارچ کو عتیق کے پانچ میں سے دو نابالغ بیٹوں کو چلڈرن ہوم میں داخل کر دیا گیا تھا۔ حالانکہ انہیں پولیس کہاں لے گئی ہے، اس سلسلے میں کچھ بھی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔ اس  کیلئےعتیق کی  بیوہ شائستہ پروین نے ضلع عدالت سے دونوں بچوں کا پتہ لگانے اور ان کی سیکوریٹی یقینی کرنے کی گزارش کی تھی۔ جواب میں دھومن گنج پولیس نے کورٹ کو بتایا تھا کہ دونوں چکیا میں لاوارث حالت میں گھومتے ہوئےملے تھے۔ بعد میں انہیں چلڈرن ہوم بھیج دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ یوپی پولیس نے یہ اعتراف کرنے میں بھی کافی وقت لگادیا تھاکہ دونوں بچے اس کی تحویل میں ہیں اور چلڈرن ہوم میں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK