• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

منی پور میں وزیراعلیٰ کی سیکوریٹی ٹیم پر حملہ، ۲؍زخمی

Updated: June 11, 2024, 2:33 PM IST | Agency | Imphal

موہن بھاگوت نے ریاست کو ترجیح دینے اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

Chief Minister Bareen Singh visiting an injured person. Photo: INN
وزیراعلیٰ بیرین سنگھ ایک زخمی کی عیادت کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

منی پور میں ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی مرکز اور ریاست کی بی جےپی حکومتیں تشدد پر قابو پانے میں  ناکام ہیں۔ پیر کو وزیراعلیٰ کی سیکوریٹی ٹیم پر جنگجوؤں نے حملہ کردیا جس میں ۲؍اہلکار زخمی ہو گیا۔  جیریبام ضلع میں گزشتہ دنوں  تازہ تشدد کے پیش نظر وزیراعلیٰ وہاں کا دورہ کرنے والے تھے۔ ان کی سیکورٹی ٹیم اسی کیلئے راستے کی سیکوریٹی کا جائزہ لینے پہنچی تھی کہ اسے نشانہ بنایاگیا۔  اس واقعہ کے بعد آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت  کا بیان سامنے آیا ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منی پور کو ترجیح دے  وہاں تشدد ختم ہونا چاہئے۔ 
وزیراعلیٰ کی سیکوریٹی ٹیم پر حملے کا واقع  پیر کی صبح پیش آیا ۔ یہ حملہ اس لیے تشویش ناک ہے کہ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ موجودہ حالات کا جائزہ لینے کیلئے منگل ۱۱؍ کے روز جریبام ضلع کا دورہ کرنے والے تھے۔ واقعہ کے بعد منی پور پولیس کمانڈو اور آسام رائفلز نے ایک مشترکہ ٹیم تیار کی  گئی ہے  جو جرائم  پیشہ افراد کا پتہ لگانے کیلئے تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس واقعہ پر وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ نے سخت رد عمل ظاہر کیا اور اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بے قصوروں پر ظالمانہ  کارروائی قرار دیا۔ منی پو ر کے تعلق سے آرا یس ایس سربراہ نے کہا ہے کہ ’’منی پور ایک سال سے امن کا منتظر ہے۔ یہاں تشدد ختم ہونا چاہئے۔اس کیلئے اسے ترجیح دینی پڑے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK