Inquilab Logo

سلمان رشدی پر حملہ، شدید زخمی

Updated: August 13, 2022, 2:07 PM IST | Agency | New York

متنازع اور بدنام زمانہ مصنف سلمان رشدی پر نیو یارک میں منعقدہ ایک جلسے میں اس وقت حملہ ہوا جب رشدی کو تقریر کیلئے بلایا جانا تھا۔

Salman Rushdie .Picture:INN
سلمان رشدی ۔ تصویر:آئی این این

  متنازع اور بدنام زمانہ مصنف سلمان رشدی پر نیو یارک میں منعقدہ ایک جلسے میں اس وقت حملہ ہوا جب رشدی کو تقریر کیلئے بلایا جانا تھا۔ایک شخص اچانک اسٹیج پر نمودار ہوا اور اس نے چاقو سے حملہ کردیا۔ اس وقت رشدی کا تعارف پیش کیا جارہا تھا۔حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی گئی مگر تب تک وہ مبینہ طور پر چاقو گھونپ چکا تھا۔ ایجنسی کے ذریعے جاری ہونے والی ابتدائی تصویر میں رشدی کو زمین پر چت پڑا ہوا دیکھا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK