• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

احمد نگر میں مزار پر پوجا کی کوشش، دو گروہوں میں مارپیٹ، ماحول کشیدہ

Updated: November 16, 2023, 9:57 AM IST | Ahmednager

۳؍ سال قبل شرپسندوں نے درگاہ کو مندر قرار دینے کی کوشش کی تھی ، عدالت نے یہاں مذہبی رسومات پر پابندی لگادی ، پھر بھی پوجا کی ضد

Ahmednagar police accused of negligence in the case (file photo)
احمد نگر پولیس پر معاملے میں- غفلت برتنے کا الزام ہے ( فائل فوٹو)

 ایک بار پھر احمد نگر میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش شروع ہو گئی ہے ۔یہا ں ۳؍ سال سے جاری مزار اور مندر کے تنازع کو بہانہ بنا کر ۲؍ روز قبل ہوری تعلقے میں پتھرائو اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ اور ۲؍ طبقات کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ 
 اطلا ع کے مطابق   احمد نگر ضلع کے راہوری تعلقے میں واقع گوہا گائوں میں حضرت رمضان باباؒ کی درگا ہ  ہے جس کے تعلق سے ۳؍ سال قبل شر پسندوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ’کانوبا‘ کا مندر ہے۔ اس وقت یہاں کافی کشیدگی پیدا ہوئی تھی  اور معاملہ عدالت تک پہنچا تھا۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ جب تک معاملے کا فیصلہ نہیں آ جاتا تب تک  یہاں دونوںجانب سے کسی بھی طرح کی مذہبی رسومات ادا نہیں کی جا سکتی۔ اس کے باوجود شر پسند یہاںپولیس کی موجودگی میں آتے ہیں اور پوجا پاٹھ کرتے ہیں۔ خاص کر دیوالی کے موقع پر گزشتہ ۳؍ سال سے غیر قانونی طریقے سے   یہ سب جاری ہے۔
  یاد رہے کہ عدالت کا حکم سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ضلع کلکٹر اور تحصیلدار ان سبھی کے پاس موجود ہے لیکن مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  ان حکام نے مل کر مسلمانوں سے کہا تھا کہ ہندوئوں کو یاترا کیلئے درگاہ کے قریب ایک جگہ دی جائے جسے یاترا پوری ہو جانے کے بعد خالی کر دیا جائے گا۔ حکام اسے خالی کروانے کی ذمہ داری لی تھی لیکن یاترا پوری ہو جانے کے بعد جگہ کو خالی نہیںکیا اور جب مسلمانوں نے ضلع کلکٹر اور ایس پی کے دفتر سے رجوع کیا تو  انہوں نے ہاتھ کھڑے کر لئے۔  
  اطلا ع کے مطابق اب یہاں پجاریوں کا ڈیرہ رہتا ہے۔ اور آئے دن پوجا پاٹھ کی کوشش ہوتی رہتی ہے جو کہ عدالتی حکم کے مطابق غیر قانونی ہے۔ ایسی ہی ایک کوشش پیر کے روز بھی ہوئی ۔ کچھ لوگ یہاں آکر کیرتن کرنے لگے۔ جب انہیں شور کرنے سے منع کیا گیا تو انہوں نے بکھیڑا کھڑا کر دیا اور نوبت مار پیٹ تک آگئی۔ اس کے بعدقریب ہی موجود مسجد کے سی سی ٹی وی کیمرے توڑے گئے۔ وہاں پتھرائو کیا گیا۔   اطلاع کے مطابق پولیس نے  فوراً فورس بھیج کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے خاطیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔حالانکہ کئی لوگوں کو یہاں چوٹیں آئی ہیں۔ گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی ہے اور لوٹ مار کی گئی ہے۔  فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ اس معاملے میں کوئی گرفتاری ہوئی  ہے یا نہیں۔ 

ahmednagar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK