• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

حق رائے دہی کیلئے بیداری مہم کا گیٹ وے آف انڈیا پر آغاز

Updated: November 09, 2024, 12:45 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

’’جشن انتخاب کا فخرمہاراشٹر کا! ‘‘ کے نعرے کے ساتھ مہم شروع کی گئی،’’آگے آ ،ووٹنگ کر‘‘ گیت کابھی اجرا۔

A campaign was launched to create awareness about voting. Photo: INN
ووٹنگ کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کیلئے مہم کاآغاز کیا گیا۔ تصویر: آئی این این

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت پر مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ فیصد کو بڑھانےاور زیادہ سے زیادہ ووٹروں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے اور ووٹ کی اہمیت کی بیداری  پیدا کرنے کی کیلئے ریاستی سطح پر ووٹنگ بیداری مہم کا آغاز  جمعہ کو گیٹ وے آف انڈیا پر کیا گیا۔ ’’جشن انتخاب کا فخر مہاراشٹر کا !‘‘ اس نعرے سے ساتھ  یہ مہم شروع کی گئی اس موقع پر ’’آگے آ ووٹنگ کر‘‘ گیت کا بھی اجرا کیاگیا۔ یہ  ووٹر بیداری مہم ممبئی سمیت مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں ہر اسمبلی حلقہ میں  نافذکی جائے گی۔اس موقع پر بالی ووڈ کے ستارے بھی موجود تھے۔
اس تقریب میں  الیکشن کمیشن آف انڈیا کے  ڈپٹی الیکشن کمشنر ہردیش کمار، ڈپٹی الیکشن کمشنر سنجے کمار، ڈائریکٹر پنکج سریواستو، پرنسپل سیکریٹری اویناش کمار، سیکریٹری سمن کمار، انڈر سیکریٹری انیل کمار، چیف الیکشن آفیسر ایس چوکلنگم ، ممبئی مضافاتی ضلع اور ممبئی شہر ضلع کے الیکشن آفیسر اورممبئی میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی، ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسالکر، کرکٹر اجنکیا رہانے، اداکارہ ورشا اسگاؤنکر، اداکار منوج جوشی، اداکارہ سونالی کھرے، اداکار علی اصغر،ہدایت کار روہت شیٹی اداکارہ اننیا پانڈے، کامیڈین بھارتی سنگھ، سنگر لمبیا، ہرش لمباچیا اور دیگر شامل تھے۔ 
ہر ایک کو ووٹ کرنے کی اپیل 
اداکارہ ورشا اسگونکر نے کہا کہ ’’ہر ووٹ اہم ہے اور یہ ایک اہم حق ہے۔ معذور اور بزرگ ووٹروں کواپنے جمہوری حق کی ادائیگی کے لئے خصوصی سہولیات دستیاب ہیں۔اداکارہ سونالی کھرے نے کہا ’’ووٹ آپ کی شکایات کو دور کرنے کا صحیح موقع ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK