• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہم بھی امریکہ کو خطرے میں ڈالیں گے: آیت اللہ خامنہ ای

Updated: February 08, 2025, 1:09 PM IST | Agency | Tehran

امریکہ کی جانب سے ایران کے تیل نیٹ ورک پر پابندی عائد کئے جانے پر  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Supreme Leader of Iran Photo: INN
ایران کے سپریم لیڈر۔ تصویر: آئی این این

امریکہ کی جانب سے ایران کے تیل نیٹ ورک پر پابندی عائد کئے جانے پر  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا  ہے کہ امریکہ  کے ساتھ مذاکرات سے ایران کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ جارہ کردہ ایک بیان میں ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ’’ ایران نے ماضی میں رعایتیں دیں، امریکہ نے معاہدہ توڑا۔‘‘انہوں نے کہا کہ امریکہ  نے ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو ہم ان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد امریکہ  نے ایران کے خلاف پہلی پابندی لگا دی ہے۔ امریکی محکمۂ خزانہ نے ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے، پہلے سے پابندیوں کا شکار کمپنیوں سے منسلک افراد، جہازوں اور فرموں پر پابندیاں لگائی ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے الزام لگایا کہ ایران تیل کی آمدنی کو جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز پر لگا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK