• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایودھیا: ملکی پوراسمبلی حلقےمیں ضمنی انتخابات کی تیاریاں تیز، سماجوادی پارٹی کو کامیابی کی پوری امید

Updated: January 07, 2025, 3:42 PM IST | Agency | Ayodhya

ایم پی اودھیش پرساد کے مطابق `اس سے فرق نہیں پڑتا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی کتنی بار ملکی پور آئیں یا کتنے ہی وزراء کو اس سیٹ کی ذمہ داری دیں؟ سماجوادی پارٹی کا امیدوار ہی جیتنے والا ہے۔

Samajwadi Party MP O Dhesh Parsad with Akhilesh Yadav. . Photo: INN
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ او دھیش پر ساد، اکھلیش یادو کے ساتھ۔ ۔ تصویر: آئی این این

ایودھیا میں ملکی پور سیٹ کے ضمنی انتخاب کا اعلان آج( منگل کو) ہونے کا امکان ہے۔ اس الیکشن کے پیش نظر بی جے پی اور سماج وادی پارٹی نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے خود بی جے پی کی قیادت سنبھال لی ہے۔ ساتھ ہی۶؍ کابینی وزراء کو بھی اس سیٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسی دوران سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نےملکی پور سیٹ پر کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ 
 ملکی پور ضمنی  الیکشن پر ایم پی اودھیش پرساد نے کہا،’’ `اس سے فرق نہیں پڑتا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی کتنی بار ملکی پور آئیں؟یا کتنے ہی وزراء کو اس سیٹ کی ذمہ داری  دیں؟ سماجوادی پارٹی کا امیدوار  ہی جیتنے والا ہے۔۲۰۲۷ء کے انتخابات کا راستہ ملکی پور ہی سے   نکلے گا اور اکھلیش یادو کی قیادت میں ایس پی کی حکومت بنے گی۔‘‘ جب ان سے رام مندر جانے کا سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا،’’ `میرے پورے خاندان میں رام شامل ہیں۔ میرے  پرکھوں کے نام بھی رام  ہی سے شروع ہوتے ہیں۔‘‘
 اتر پردیش کی ملکی پور اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب پر سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے کہا،’’میں نے وہاں سے ۳۵؍ ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈبنایا ہے، اسی طرح ہمیں۱۰۰؍ فیصد یقین ہے کہ وہاں کے ووٹر بہت بڑی تعداد میں ووٹ دے کرنہ صرف ریاست بلکہ ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔ ‘‘
 یادرہے کہ سماجوادی پارٹی(ا یس پی) نے اس سیٹ پر اودھیش پرساد کے بیٹے اجیت پرساد کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
 ملکی پور سیٹ اودھیش پرساد کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ انہوں نے۲۰۲۲ء کے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر یہ سیٹ جیتی تھی لیکن گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ایس پی نے انہیں فیض آباد سے اپنا امیدوار بنایا تھا۔ اس وقت انہوں نے بی جے پی امیدوار کو شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب اس نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK