• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امین پٹیل کی مقبولیت دیکھ کر اظہرالدین اور سچن پائلٹ بھی حیران رہ گئے

Updated: November 18, 2024, 11:26 PM IST | Mumbai

انتخابی مہم کے آخری دن کانگریس امیدوار کی ریلی میں شرکت کی، شیوسینا(اُدھو) کے رکن پارلیمان اروند ساونت بھی روڈ شو میں شریک ہوئے

The last roadshow of Amin Patel`s election campaign was attended by the workers and officials of all the parties involved in Mahavkas Aghadi.
امین پٹیل کی انتخابی مہم کے آخری روڈ شو میں مہاوکاس اگھاڑی میں شامل تمام پارٹیوں کے کارکن اور عہدیداروں نے شرکت کی

پیر کو انتخابی مہم کے آخری دن ممبا دیوی اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار امین پٹیل کی کے روڈ شو میں معروف کرکٹر اور کانگریس کے لیڈر اظہر الدین  اور  سابق مرکزی وزیر سچن پائلٹ نے شرکت کی۔ان کے ساتھ ہی شیوسینا  (اُدھو) کے مقامی رکن پارلیمان  اروند ساونت نے بھی  امین پٹیل کے ساتھ روڈ شو میں حصہ لیا اور عوام سے انہیں لگاتار چوتھی بار کامیاب کرکے اسمبلی میں بھیجنے کی اپیل کی۔  روڈ شو اور ریلی میں امڈنے والی بھیڑ کو دیکھ کر  اظہر الدین اور سچن پائلٹ  نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئےامید ظاہر کی کہ الیکشن بعد بننے والی مہاوکاس اگھاڑی کی سرکار میں ممبادیوی  کے رکن  اسمبلی امین پٹیل کو کابینی درجے کی وزارت ملنی یقینی ہے۔ 
 انتخابی مہم کے آخری دن ممبا دیوی سے کانگریس کے ٹکٹ پر مہا وکاس اگھا ڑی   کے امیدوار امین پٹیل کی بائک ریلی  ناگپاڑہ جنکشن سے شروع ہوئی جس میں کانگریس پارٹی کے ساتھ  ہی  راشٹر وادی کانگریس پارٹی( شرد پوار) ،عام آدمی پارٹی  اور ری پبلیکن پارٹی کے کارکن اور  اعلیٰ عہدے دار وں    کے جم غفیر کے ساتھ عام نوجوانوں کی غیر معمولی تعداد  نے شرکت کی۔   رکن پارلیمنٹ اروند ساوند کی شرکت کی وجہ سے   اُدھو ٹھاکرے کی شیوسینا کی بڑی تعداد روڈ  شو میں شامل رہی۔ 
  روڈ شو کے دوران ’’اب کی بار چوتھی بار‘‘ کے فلک شگاف نعروں  نے عوام کے جوش وخروش میں اضافہ کردیا۔ جگہ جگہ  مقامی افراد  نے روڈ شو کو روک کر امین پٹیل اور ان کے ساتھ موجود لیڈروں کا خیر مقدم کیا۔  روڈ شو ناگپاڑہ جنکشن سے ڈونگری ،نورباغ علاقے سے  گزتے ہوئے  اور محمد علی روڈ ، مینارہ مسجد جنکش پر مکمل ہوئی ۔   روڈ شو میں ملک کے مشہور و معروف کرکٹر جانب محمد اظہرالدین بھی  موجود  تھے ۔امین پٹیل کی حمایت میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’ عوامی حمایت کو دیکھتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ ان کے مد مقابل  امیدواروںکیلئے اپنی ضمانت بچانا بھی مشکل ہوگا۔ یہاں اب کی بار چوتھی بار کا جو نعرہ لگ رہا ہےوہ حقیقت میں تبدیل ہوا چاہتا ہے۔‘‘اس کے ساتھ ہی انہو ں نے امید ظاہر کی کہ ’’آپ (عوام ) یہ حمایت  امین پٹیل کو مہاراشٹر کے بڑے لیڈروں کی صف میں کھڑا کرے گی۔‘‘ انہوں نے ممبا دیوی اسمبلی حلقے کے ووٹرس کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ہر  بار امین پٹیل کی انتخابی مہم میں شرکت کرتا ہوں اور میں ان کی عوامی مقبولیت کو دیکھ رہا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت بن رہی ہے اور انہیں حکومت میں وزارت کے عہدے سے سرفراز کیا جائے گا۔‘‘
   محمد اظہر الدین کے بعد   کانگریس کےسینئر لیڈر  اور مرکزی وزیرسچن  پائلٹ نے بھی   ریلی میں شرکت کی اور کہا کہ ’’امین پٹیل کی اس انتخابی  اورعوامی رابطہ مہم میں مہاوکاس اگھاڑی کی اتحادی پارٹیوں کے عہدے دار اور  لیڈر جس  جوش و خروش کے ساتھ شامل ہیں وہ  ان کی فتح کی ضمانت ہے۔‘‘ سچن پائلٹ  نے ’’اب کی بار چوتھی بار‘‘  کے نعروں کی گونج کے بیچ اظہر الدین کی کہی ہوئی بات دہرائی کہ ’’مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت بننے جا رہی ہے،  مجھے یقین ہے کہ انہیں حکومت بڑی ذمہ داری ملے گی۔‘‘
 واضح رہے کہ امین پٹیل کی پرجوش  انتخابی مہم میں اس سے قبل  تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی  بھی شر کت کر چکے ہیں۔انہوں  نے مہاراشٹرکی موجودہ مہایوتی سرکار کی عوام دشمن پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے مہاوکاس اگھاڑی کے حق میں ووٹنگ کی اپیل کرتے ہوئے  بتایا کہ ’’ کانگریس نے جو وعدہ کیا تھا اسے تلنگانہ  میں پورا کیا گیا، مہاراشٹر میں  مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت بننے کے بعد تو ہم کانگریس  کے مینو فیسٹو پر عمل در آمدسے عوام کو  بڑی راحت ملے گی  ۔‘‘ ان کے علاوہ عمران پرتاپ گڑھی   بھی امین پٹیل کی انتخابی مہم میں  شریک ہوچکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK