Inquilab Logo Happiest Places to Work

بابا رام دیو کی بدتمیزی ، روح افزا کا نام لئے بغیر ’شربت جہاد‘ کا الزام لگایا

Updated: April 10, 2025, 10:30 PM IST | New Delhi

مودی سرکار کے چہیتے یوگ گرو نے اپنے شربت کی تشہیر کیلئے مشہور شربت برانڈ اور اس کی کمپنی پر سنگین الزام لگایا ،سوشل میڈیا پر بابارام دیو شدید تنقیدوں کا نشانہ بن گئے

A still from the video shows Baba Ramdev promoting his company`s sherbet.
ویڈیو سے لی گئی تصویر میںبابا رام دیو اپنی کمپنی کے شربت کی تشہیر کرتے ہوئے

 مودی حکومت کے چہیتے یوگ گرو بابا رام دیو ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ اس بار وہ ’شربت جہاد‘ جیسے متنازع لفظ کے استعمال کے سبب نشانے پر آ گئے ہیں۔ دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں بابا رام دیو نے ایک مشہور شربت ساز کمپنی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے منافع سے مساجد اور مدارس تعمیر کر رہی ہے۔ویڈیو میں رام دیو لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ بازار میں دستیاب شربتوں کے بجائے پتانجلی کا گلاب شربت خریدیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی پتانجلی کا شربت خریدتا ہے تو اس کا پیسہ گروکل‘، پتانجلی یونیورسٹی اور بھارتیہ شکشا بورڈ جیسے اداروں کو جاتا ہے۔مذکورہ ویڈیو پتانجلی کے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر بھی کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایک اشتعال انگیز کیپشن بھی لکھا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ  ’’شربت جہاد کے نام پر بیچے جا رہے ٹوائلٹ کلینر اور کولڈ ڈرنکس کے زہر سے اپنے خاندان اور بچوں کو بچائیں۔ صرف پتانجلی کا شربت اور جوس ہی  اپنے گھر میں لائیں۔‘‘
 رام دیو نے اس ویڈیو میں سافٹ ڈرنکس کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ گرمی میں لوگ جو ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں  وہ دراصل ’ٹوائلٹ کلینر‘ جیسے زہریلے مشروب پی رہے ہیں۔ انہوں نے ان مشروبات کو صحت کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دراصل عوام پر حملہ ہے۔اگرچہ رام دیو نے کسی کمپنی کا نام نہیں لیا لیکن ان کے بیان کو ’روح افزا‘ کے بالواسطہ حوالہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو دہائیوں سے ہندوستان کے گھروں میں استعمال ہونے والا ایک معروف شربت ہے۔

new delhi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK