بہرائچ میں بلڈوزر کارروائی پرالہٰ آباد ہائی کورٹ نے ۱۵؍ دن کیلئے روک لگا دی ہے۔ اب اس معاملے میں دوبارہ سماعت۲۳؍ اکتوبر کو ہوگی۔ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے سرکاری راستے پر تجاوزات کا حوالہ دیتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
EPAPER
Updated: October 20, 2024, 10:01 PM IST | Prayagraj
بہرائچ میں بلڈوزر کارروائی پرالہٰ آباد ہائی کورٹ نے ۱۵؍ دن کیلئے روک لگا دی ہے۔ اب اس معاملے میں دوبارہ سماعت۲۳؍ اکتوبر کو ہوگی۔ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے سرکاری راستے پر تجاوزات کا حوالہ دیتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
بہرائچ میں بلڈوزر کارروائی پرالہٰ آباد ہائی کورٹ نے ۱۵؍ دن کیلئے روک لگا دی ہے۔ اب اس معاملے میں دوبارہ سماعت۲۳؍ اکتوبر کو ہوگی۔ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے سرکاری راستے پر تجاوزات کا حوالہ دیتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا تھاجس میں تین دن کے اندر دیہی سڑک کے درمیان سے۶۰؍ فٹ کے فاصلے پر بنائی گئی تعمیرات کو ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے۲۳؍ افراد کے گھروں اور دکانوں پر نوٹس چسپاں کیا گیا تھا جنہیں جواب داخل کرنے کیلئے۱۵؍ دن کی مہلت دی گئی ہے۔ اب۲۳؍ اکتوبر کی سماعت کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ بہرائچ میں سنیچر کو۲۳؍ لوگوں کے گھروں اور دکانوں پر پی ڈبلیو ڈی نے نوٹس چسپاں کیا تھا۔ محکمہ کی جانب سے نوٹس سرکاری راستے پر تجاوزات کا حوالہ دے کر لگایا گیا تھا۔ ایسے میں تین دن میں دیہی سڑک کے درمیان سے۶۰؍ فٹ کی دوری پر بنائی گئی تعمیرات کو ہٹانےکیلئے کہا گیا تھا۔
دراصل، بہرائچ کے اصل ملزم عبد الحمید سمیت ۲۳؍ افراد کے گھروں اور دکانوں پر پی ڈبلیو ڈی نے سنیچرکو نوٹس چسپاں کیا تھا۔ محکمہ نے سرکاری راستے پر تجاوزات کا حوالہ دیا تھا اور تین دن میں تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ اتر پردیش کے بہرائچ میں ۱۳؍ اور۱۴؍ اکتوبر کو وسرجن جلوس کے دوران ہونے والے تشدد میں ایک نوجوان، رام گوپال مشرا ہلاک ہو گیا تھا۔ جمعہ کو پولیس نے ملزمان عبد الحمید، رنکو عرف سرفراز، فہیم، تعلیم اور افضل کو سی جے ایم پرتیبھا چودھری کے سامنے پیش کیا، جہاں سے انہیں ۱۴؍دن کیلئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ تشدد کے بعد شہر میں آہستہ آہستہ امن و امان بحال ہو رہا ہے۔ جمعہ کو شہر کے مرکزی علاقے گھنٹہ گھر میں نماز کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے تاکہ فرقہ وارانہ کشیدگی سے بچا جا سکے۔ تمام مساجد میں جمعہ کی نماز پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔ ڈی ایم مونیکا رانی، ایس پی ورندا شکلا، سٹی مجسٹریٹ شالینی پربھاکر، اور سٹی پولیس افسر رمیش پانڈے نے شہر کا دورہ بھی کیا۔