• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بلوچستان: اسکولوں میں منکی پاکس سے تحفظ کیلئے ہائی الرٹ

Updated: May 01, 2023, 4:11 PM IST | Quetta

علامات نظر آنے پر اسپتال سے رابطہ کرنے کی ہدایت ،مناسب اور فوری کارروائی کی اپیل ، احتیاطی تدابیر پرزور

Students of Govt Girls High School Baluchistan
بلو چستان کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی طالبات

 پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسکولوں کو منکی پاکس سے بچانے کی کوشش کی  جارہی ہےاور اس کے تحت  انفیکشن سے متعلق ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
  میڈیار پورٹس کے مطابق  اتوار کو  بلوچستان کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ایک نوٹیفکیشن میں ضلع کے تعلیمی افسران اور پرنسپل کو ہدایت دی ہے کہ وہ وائرل انفیکشن (منکی پاکس)   کے کنٹرول کیلئے مناسب اور فوری کارروائی کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
 نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیا ہے کہ اگر کسی میں اس کی علامات پائی جائیں تو اسے فوری طور پر  اسپتال سے  لے جائیں ۔ اس کے ساتھ ہی ایسے طالب علم یا شخص کو دوسروں سے دور رکھنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
 واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں پاکستان میں بیرون ملک سفر کرنے والے ۲؍ افراد منکی پاکس میں مبتلا پائے گئے تھے۔ 
  پاکستان کے محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق منکی پاکس کے مریض کو سعودی عرب سے   ملک بدر کیا گیا تھا اور وہ۱۷؍ اپریل کو منکی پاکس کی علامات کے ساتھ پاکستان پہنچا تھا۔ اس دوران فلائٹ میں اس کے ساتھ بیٹھے ایک اور شخص میں بھی منکی پاکس کی علامات  پائی گئیں۔
 دریں اثناء ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو منکی پاکس وائرس سے پاک بنانے اور اس سے  نمٹنے میں مدد  دینےکی یقین دہانی کرائی ہے۔ 
 عالمی ادارۂ صحت  نے ایک بیان میں کہا کہ وہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر وائرس  سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے ۔ یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہا ہےکہ آخروائرس کیسے پھیلا؟ اور اس کی روک تھام کیلئے کیا جاسکتا ہے۔ 
  اس دوران  ڈبلیو ایچ او نے  خاص طور پر حکومت کولیبارٹری ٹیسٹنگ کا طریقہ کار، داخلے کے مقامات اور ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرنے میں مدد کا وعد ہ کیا ہے  ۔

quetta Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK