Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

بلوچستان یونیورسٹی کوغیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا

Updated: March 19, 2025, 10:45 AM IST | Quetta

جعفر ایکسپریس واقعہ کے ایک ہفتے کے بعد انتظامیہ کافیصلہ ،تعلیمی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھنے کی ہدایت۔

The university has been closed after the Jaffer Express incident. Photo: INN
جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد یونیورسٹی بند کر دی گئی ہے۔ تصویر: آئی این این

جعفر ایکسپریس سانحہ کے بعد انتظامیہ نے بلوچستان یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا، اس حوالے سے رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ’ڈان‘ نیوز کے مطابق اس حوالے سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق جامعہ بلوچستان سمیت تمام کیمپس کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔جامعہ بلوچستان انتظامیہ کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کو تمام ڈیٹا آن لائن شفٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
 نوٹیفکیشن میں یونیورسٹی کے عملے کو معمول کے مطابق اپنے دفاتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا اور مسافروں کو یرغمال بنالیا گیا تھا جس کے بعد فورسیز نے ۳۶؍ گھنٹے کے آپریشن کے بعد یرغمال مسافروں کو بازیاب کروالیا تھا اور تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK