• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

باندرہ :کلکٹرآفس کے قریب ٹریفک جام ، شہریوں کو دشواریاں

Updated: May 03, 2024, 7:52 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کیلئے شیوسینا (ادھو) کے امیدوار امول کیرتیکر اور کانگریس کے بھوشن پاٹل سیکڑوں حامیوں کے ہمراہ پہنچے۔

The road has been blocked near the collector`s office in Bandra. Photo: INN
باندرہ میں کلکٹرآفس کے پاس راستہ بند کردیا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں مشرقی جانب ممبئی مضافاتی ضلع کلکٹریٹ میں  لوک سبھا الیکشن کیلئے پرچۂ نامزدگی داخل کی کارروائی سے   جمعرات کی صبح علاقے میں کافی ٹریفک جام ہوگیا۔ممبئی شمالی حلقہ کے کانگریس امیدوار بھوشن پاٹل اور ممبئی نارتھ ویسٹ لوک سبھا حلقہ  سے شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) کے امیدوار امول کیرتیکر نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ اس موقع پر ان کے سیکڑوں حامی اور پارٹی کارکنان  جلوس میںشامل تھے جس سے گاڑیوں کی آمدورفت میں بری طرح خلل پڑا۔ پولیس کی نمایاں موجودگی کے باوجود بہت کم راحت ملی۔  ٹریفک بری طرح جام ہونے سے لوگوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان فائرنگ کیس کے ملزم انوج کا قتل ہوا ہے: اہل خانہ کا الزام


 پولیس  نے بتایا ہے کہ باندرہ مشرق میں ممبئی مضافاتی ضلع کلکٹریٹ کے قریب ٹریفک پابندیاں کل تک نافذ رہیں گی۔تیز دھوپ والے دن وسئی اور ویرار سے سفر کرکے کام کیلئے آنے والے افرادکوکلا نگر اور باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی )جانے کیلئے سخت پریشانی ہورہی ہے ۔اس بارے میں کیلاش سوتھر نے کہاکہ میں صبح ساڑھے ۱۰؍  بجے باندرہ مشرق کے رکشا اسٹینڈ پر پہنچا لیکن مجھے رکشانہیں ملا کیونکہ اسٹیشن پر روزانہ کے مقابلے میں بہت کم آٹورکشا تھے۔ زیادہ تر رکشا والوں نے کہا کہ وہ کلا نگر علاقے میں نہیں جائیں گے۔ وہاں پولیس اہلکار موجود ہیں اور وہاں جانا وقت ضائع کرنا ہوگاجس کی وجہ سے مجھے۲۰؍ منٹ تک شدید گرمی میں ریلوے سٹیشن پر انتظار کرنا پڑا۔ بڑی مشکل سے ایک رکشا ملا جس نے مجھے گرو نانک اسپتال تک پہنچایا تووہاں گرو نانک اسٹینڈ تک  ایک جانب کا  راستہ بند کردیاگیا تھا تودوسری طرف  رکشا ڈرائیور مسافروں کو  چیتنا کالج پر اتار رہے تھے جہاں سے لوگوں کو پیدل اپنی کام کی جگہ جانا پڑا۔
 ٹریفک میں پھنس جانے والے کئی افراد نے ’ایکس‘ پراپنی پریشانی کا اظہار کیا۔

bandra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK