• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش: محمد یونس نے ایلون مسک کو اسٹار لنک کی خدمات شروع کرنےکیلئے مدعو کیا

Updated: February 23, 2025, 7:02 PM IST | Dhaka

یونس نے اپنےاعلیٰ نمائندوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اسپیس ایکس ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ اگلے ۹۰؍ دنوں میں اسٹارلنک کو لانچ کرنے کیلئے ضروری کام مکمل کیا جا سکے۔

Muhammad Yunus and Elon Musk. Photo: INN
محمد یونس اور ایلون مسک ۔ تصویر: آئی این این

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے امریکہ کے نامور تاجر اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک کو ملک کا دورہ کرنے اور اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کی دعوت دی ہے۔ ۱۹؍ فروری کے ایک خط میں، یونس نے مسک کو بتایا کہ بنگلہ دیش  کا دورہ انہیں نوجوان بنگلہ دیشی نسل سے ملنے کا موقع فراہم کرے گا جو اس جدید ٹیکنالوجی کے اہم صارف ہوں گے۔ انہوں نے خط میں کہا،’’ آئیے مل کر ایک بہتر مستقبل کیلئے ہمارے مشترکہ نصب العین کو حقیقت میں بدلیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: افغان شہریوں کو امریکہ جانے کی منظوری نہ ملنے پر ملک بدر کر دیا جائے گا: پاکستان

بنگلہ دیش کے سرکاری خبر رساں ادارے  بی ایس ایس نے اتوار کو اسٹارلنک کے بنگلہ دیش کے انفراسٹرکچر پر ہونے والے مثبت اثرات کی وضاحت کی۔یونس نے اپنےاعلیٰ نمائندوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اسپیس ایکس ٹیم کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ اگلے ۹۰؍ دنوں میں اسٹارلنک کو لانچ کرنے کیلئے ضروری کام مکمل کیا جا سکے۔ 
واضح رہے کہ ۱۳؍فروری کو، یونس نے ایلون مسک کے ساتھ ٹیلیفون پر ایک طویل گفتگو کی تاکہ مستقبل میں تعاون کے امکانات کو تلاش کیا جا سکے اور بنگلہ دیش میں اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کو متعارف کرانے میں مزید پیشرفت کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK