• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلہ دیش: طلبہ لیڈران کو عبوری حکومت جلد قائم ہونے کی توقع

Updated: August 07, 2024, 2:37 PM IST | Dhaka

بنگلہ دیش کے طلبہ لیڈران نے کہا ہے کہ وہ یہ توقع رکھتے ہیں کہ نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے اراکین کے نام آج طے کر لئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ دے کر فرار ہونے کے بعد وہاں عبوری حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بنگلہ دیش کے طلبہ لیڈران نے کہا ہے کہ وہ یہ توقع رکھتے ہیں کہ نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے اراکین کے ناموں کو آج حتمی شکل دی جائے گی۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں مظاہروں کے بعد وہاں کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا تھا اور فی الحال وہ ہندوستان میں ہیں۔ بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدین نے منگل کی شام  نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا ہیڈ مقرر کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ حالات کو سازگار بنانے کیلئے عبوری حکومت کے دیگر اراکین کے ناموں کا بھی اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے مستعفیٰ ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے فوجی سربراہ نے وہاں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں ۳۰۰ ؍ سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ونیش فوگاٹ پیرس اولمپکس گولڈ میڈل کے مقابلے میں نااہل قرار دی گئی

طلبہ نے عبوری حکومت کے اراکین کے نام تجویز کئے
بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدین نے یہ اعلان کیا تھا کہ طلبہ نے عبوری حکومت کے اراکین کیلئے ۱۰؍ تا۱۵؍ افراد کے نام تجویز کئے ہیں۔ ناہید اسلام،طلبہ کی تحریک کے اہم لیڈران میں سے ایک، نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہ توقع رکھتے ہیں کہ عبوری حکومت کے اراکین کے نام منگل کی شام سے ۲۴؍ گھنٹےکے دورانیہ میں طے کر لئے جائیں گے۔ طلبہ نے عبوری حکومت کیلئے شہری سماج کے اراکین اور نمائندگی کرنےوالے طلبہ کے نام تجویز کئے ہیں۔ 
خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ پیر کو نئی دہلی پہنچی تھیں۔ منگل کو ملک کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ان کے ہندوستان پہنچے کی تصدیق بھی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK