• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بینک خردہ قرض پر ضرورت سے زیادہ توجہ نہ دیں: گورنررگھو رام راجن

Updated: January 20, 2023, 2:12 PM IST | New Delhi

ورلڈ اکنامک فورم میں شریک آربی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن کامشورہ

Raghu Ram Rajan; Photo: INN
رگھورام راجن; تصویر:آئی این این

ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی ) کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے ہندوستانی بینکوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ’ری ٹیل لون‘ پر ضرورت سے زیادہ توجہ نہ دیں، ورنہ مشکلوں میں پڑجائیں گے۔ راجن نے انتباہ دیا ہے کہ اگر مندی کا دور شروع ہوتا ہے تو ری ٹیل سیکٹر پر سب سے زیادہ جوکھم ہوگا۔ راجن  ڈاؤس میں جاری اکنامک فورم میں  موجود ہیں۔ انہوں نےاس موقع پر کہا کہ ’’  یہ نظر آرہا ہے کہ ہندوستانی بینک ری ٹیل لون پر زیادہ فوکس کررہے ہیں ۔ کیا اس پر اتنا زور دینا صحیح ہے؟ کیا بینک اس میں مخفی جوکھم کو دیکھ پارہے ہیں۔‘‘ پچھلے کچھ وقت میں ہندوستانی بینکوں نے ری ٹیل لون پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔ ہول سیل لون کے مقابلے زیادہ تر بینکوں کا ’ری ٹیل لون ایسیٹ‘ بڑھا ہے۔  رگھو رام راجن نے کہا کہ پہلے بھی ایسا مسئلہ   انفراسٹرکچر لون کے ساتھ درپیش ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیکٹر کو قرض دیتے ہوئے بینکوں کو اس بات کا دھیان رکھنا چاہئے کہ وہاں جوکھم کتنا ہے۔  ۲۰۰۷ء ،۲۰۰۸ء اور ۲۰۰۹ء میں بینکوں کا رجحان انفراسٹرکچر لون پر تھا کیونکہ اس وقت انہیں اس سے فائدہ ہورہا تھا۔ لیکن بعد میں اسی سے دقت شروع ہوگئی تھی۔
 ایسیٹ کوالیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے رگھورام راجن نے کہا کہ ’ری پیمنٹ‘ میں کچھ ترقی نظر آرہی ہے۔ ہم نے اچھی ترقی  دکھائی ہے۔ کچھ ’بزنس ہاؤسیز‘ نے اپنا قرض  مکمل  یا پھر اس کا  ایک بڑا حصہ چکا دیا ہے۔حالانکہ رگھو رام راجن نے یہ بھی یاددلایا ہے کہ جب بینکوں نے انفراسیکٹر کو بلاسوچے سمجھے  لون بانٹنا شروع کیا تو کیسے ’بیڈ لون‘ بڑھتا گیا۔ راجن نے کہا کہ وباء سے یہ تجربہ ملا ہے کہ اسمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزیس (ایس ایم ای ایس) پر بیڈ لون زیادہ نہیں تھا۔ وہ اپنا بیڈلون چکانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK