Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہشت گردوں کو’جنگجو‘ کہنے پر بی بی سی کو نوٹس، ۱۶؍ یوٹیوب چینل بھی بلاک کئے گئے

Updated: April 29, 2025, 10:07 AM IST | New Delhi

پڑوسی ملک کے خلاف حکومت ہند کی ’’ڈجیٹل‘‘ کارروائی، بندکئے گئے چینلوں میں جیو،ڈان،اے آر وائی نیوز اور شعیب اختر کا چینل بھی شامل

Supreme Court of India
سپریم کورٹ آف انڈیا

: ۲۲؍ اپریل کو پہلگام کی بیسرن وادی میں  ۲۶؍ سیاحوں کا قتل کرنےوالے دہشت گردوں کو دہشت گرد نہ لکھ کر ’’جنگجو‘‘لکھنے اور خبر اس طرح بنانے پر جیسے غلطی  ہندوستان کی ہو، حکومت ہند نے بی جےپی کو نوٹس بھیج کر تنبیہ کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف بڑی ’’ڈجیٹل کارروائی ‘‘ کرتے ہوئے  وہاں کے ۱۶؍ یوٹیوب چینلوں کو بلاک کردیا ہے۔ 
 یوٹیوب چینلوں کے خلاف یہ کارروائی ہندوستان کے خلاف اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے مشمولات نشر کرنے کی پاداش میں کی گئی ہے۔ جن چینلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ڈان نیوز، شمع ٹی وی، جیو نیوز ، اے آر وائی نیوز کے علاوہ   شعیب اختر کا چینل بھی شامل ہے۔ ان چینلوں کے صارفین کی مجموعی تعداد ۶۳؍ ملین سے بھی زیادہ ہے۔  یہ چینل ہندوستان اور ہندوستانی فوج کے خلاف گمراہ کن مشمولات نشر کررہے تھے۔
 اس کے علاوہ پہلگام  حملوں   کی رپورٹنگ میں بی  بی سی کے قابل اعتراض طرز عمل کی نشاندہی کرتے ہوئے  اسے نوٹس بھیج کر متنبہ کیاگیاہے کہ  وزارت خارجہ اس کی رپورٹرنگ پر نظررکھے گی۔  یہ کارروائی بی بی سی کے ہی سابق ایڈیٹر سندیپ دیب کی نشاندہی پر ہوئی ہے۔انہوں نے بین الاقوامی خبررساں ادارہ کی ایک خبرکا اسکرین شاٹ شیئر کرکے اعتراض کیاتھا۔ خبرکی سرخی یہ تھی کہ ’’کشمیر میں  سیاحوں پر ہلاکت خیز حملے کے بعد پاکستان نے  ہندوستانیوں  کئے ویزے جاری کرنے کے عمل کو معطل کردیا۔‘‘ دیب نے خبر کی سرخی پر اعتراض کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ اس سے یہ تاثر مل رہاہے کہ ہندوستان نے سیاحوں کو مارا ہے۔ حکومت ہند نےبھی اس کا نوٹس لیا اور بی بی سی کو تنبیہی مکتوب روانہ کرتے ہوئےا س کی ہندوستانی اکائی کے سربراہ جیکی مارٹن کو  ملک کے شہریوں کے’’سخت جذبات‘‘ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔  اس کے ساتھ دہشت گردوں کیلئے  ’’جنگجو‘‘ کی اصطلاح کے استعمال پر بھی اعتراض کرتے ہوئے الگ سے نوٹس روانہ کیاگیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK