زعفرانی پارٹی کو بونڈ کے ذریعہ مارچ ۲۰۱۸ء سے جنوری ۲۰۲۴ء تک ۸؍ ہزار ۲۵۰؍ کروڑ روپے حاصل ہوئے۔
EPAPER
Updated: March 18, 2024, 9:25 AM IST | Agency | New Delhi
زعفرانی پارٹی کو بونڈ کے ذریعہ مارچ ۲۰۱۸ء سے جنوری ۲۰۲۴ء تک ۸؍ ہزار ۲۵۰؍ کروڑ روپے حاصل ہوئے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعہ کی گئی سیاسی فنڈنگ کے مزید دستاویز اتوار (۱۷؍ مارچ)کو جاری کر دیئے۔ (تفصیل صفحہ ۵؍ پر ملاحظہ کریں ) تازہ تفصیلات کے مطابق ۹؍ مارچ ۲۰۱۸ء سے ۱۱؍ اپریل ۲۰۱۹ء تک کے بونڈس سے ۶۶؍ فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا ہے۔ مذکورہ مدت میں اسے ۲؍ ہزار ۶۵۸؍ کروڑ روپے حاصل ہوئے جبکہ ۱۲؍ اپریل ۲۰۱۹ء سے ۲۴؍ جنوری ۲۰۲۴ء کے درمیان فروخت ہونے والے بونڈس سے زعفرانی پارٹی کو ۶؍ ہزار ۶۰؍ کروڑ کا عطیہ ملا۔ یعنی ۹؍ مارچ ۲۰۱۸ء سے ۲۴؍ جنوری ۲۰۲۴ء تک زعفرانی پارٹی کو الیکٹورل بانڈس کی شکل میں ۸؍ ہزار ۲۵۰؍ کروڑ کا چندہ ملاہے۔ الیکٹورل بانڈ کے ذریعہ پوری مدت میں جتنا چندہ دیاگیا، اس میں سے ۵۰؍ فیصد اکیلے بی جےپی کو ملا ہے۔ ۲۰۱۹ء سے قبل الیکٹورل بونڈ کے ذریعہ جو چندہ دیاگیا اس میں سے ۶۶؍فیصد بی جےپی کے حصے میں آیا جبکہ ۲۰۱۸ء سے ۲۴؍ جنوری ۲۰۲۴ء کے درمیان اس نے بونڈس کے توسط سے دیئے کل چندے کا۵۴؍ فیصد چندہ حاصل کیا۔ پہلی میعاد میں کانگریس کو صرف ۵۳۰ء۱؍ کروڑ روپے ملے جبکہ دوسری میعاد میں جب بی جےپی کو ۶؍ ہزار ۶۰؍کروڑ روپے ملے تب کانگریس کے حصے میں صرف ۱۴۲۱؍کروڑ روپے آئے۔ الزام ہے کہ بی جےپی نے ای ڈی اور انکم ٹیکس کے چھاپوں سے ڈرا کر نیز ہزاروں کروڑ کے سرکاری ٹھیکوں کے بدلے میں کمپنیوں سےالیکٹورل بونڈ کے توسط سے چندہ حاصل کیا ہے۔ یاد رہے کہ بونڈ سے دیئے گئے چندہ میں چندہ دہندہ کا نام سامنے نہیں آتا۔