• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگال پنچایت انتخابات: آج ۶۹۷؍ بوتھوں پر دوبارہ پولنگ، بھاری سیکیوریٹی فورس تعینات

Updated: July 10, 2023, 3:22 PM IST | Kolkata

مغربی بنگال میں۸؍جولائی سےجاری تشدد کے بعد۵؍ اضلاع کے ۶۹۷؍ بوتھوں پر دوبارہ پولنگ جاری ہے

Bengal Panchayat Elections .photo;INN
بنگال پنچایت انتخابات ۔ تصویر :آئی این این

مغربی بنگال میں۸؍جولائی سےجاری تشدد کے بعد۵؍ اضلاع کے ۶۹۷؍ بوتھوں پر دوبارہ پولنگ جاری ہے۔ تشددسےمتاثرہ پنچایتی انتخابات کے ایک دن بعد، مغربی بنگال ریاستی الیکشن کمیشن  نے اتوارشب اعلان کیا تھا کہ ریاست کے مختلف اضلاع میں ۶۹۷؍ پولنگ بوتھوں پر دوبارہ پولنگ پیر کو ہوگی جبکہ الیکشن کمیشنکی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق، جن  ۶۹۷؍ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے، ان میں مرشدآباد ضلع میں سب سے زیادہ ۱۷۵؍ بوتھ ہیں، بعد ازیں مالدہ میں ۱۱۰؍ بوتھ ہیں۔ نادیہ ضلع تیسرے نمبر پر ہے، جہاں ۸۹؍ بوتھوں پر  پولنگ ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ مرشدآباد اور مالدہ دونوں اقلیتی اکثریتی اضلاع ہیں۔ مرشدآباد میں ۸؍جون کو پولنگ کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد سےتشددبھڑک اٹھا جس کی وجہ سے کئی افراد جاںبحق ہو چکےہیں۔ ہفتے کی صبح پولنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کل مرنے والوں کی تعداد ۱۷؍ ہو گئی ہے۔ مرشد آباد ضلع میں سب سے زیادہ ۵؍اموات ریکارڈ کی گئی ہیںجبکہ جنوبی ۲۴؍پرگنہ میں۳؍، کوچ بہار، مشرقی بردوان، مالدہ اور شمالی دیناج پور اضلاع میں ۲؍، اور نادیہ ضلع میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔۸؍جون کو پولنگ کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے ہلاکتوں کی کل تعداد ۳۶؍ ہو گئی ہےالبتہ  جمعہ کی رات تک ۱۹؍ اموات ریکارڈ کیگئی تھیں۔ اس ضمن میںآج  کلکتہ ہائی کورٹ میں کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔بنگال میںپنچایت کے تیسرے درجے کیلئے   ۸؍جولائی کو ووٹنگ ہوئی تھی  جس میں ۰۶ء۲؍ لاکھ امیدوار میدان میں تھے۔ پولنگ کی مدت کے اختتام پر ہفتہ کی شام۵؍بجے تک ۶۶ء۲۸؍ فیصدپولنگ فیصد ریکارڈ کی گئی تھی ، لیکن کئی بوتھوں پر پولنگ کئی گھنٹے بعد بھی جاری رہی تھی، کیونکہ شام۵؍ بجے تکمتعدد رائےدہندگان  قطاروں میں کھڑے تھےالبتہ  کچھ بوتھوں پر پولنگ رات ۱۰؍بجے تک جاری رہی۔ الیکشن کمیشن کو مختلف اضلاع سے موصول ہونے والے حتمی اعدادوشمار کے بعد حتمی پولنگ کا تناسب ۷۱ء۸۰؍فیصد تک بڑھا یا گیا تھا۔ 

kolkata Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK