• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پولیس افسران بڑے جرائم کیلئے جوابدہ ہوں گے: بھگونت مان

Updated: February 05, 2025, 1:10 PM IST | Agency | Chandigarh

پنجاب کے وزیراعلیٰ نے پولیس کمشنروںاور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹس کو منشیات کے اسمگلروں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا۔

Chief Minister of Punjab Bhagwant Mann while addressing Police Commissioners and Senior Superintendents of Police. Photo: INN
پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان، پولیس کمشنروںاور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹس سے خطاب کرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این

 پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے منگل کو ریاست میں جرائم پر قابو پانے کے لئے ریاستی حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کو ان کے دائرہ اختیار میں ہونے والے بڑے جرائم کیلئے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ ساتھ انہوں نے منشیات کے اسمگلروں کی جائیدادیں  ضبط کرنے کا حکم دیا۔ 
  منگل کو یہاں پولیس کمشنروں اور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں جرائم پر قابو پانے کے لئے موثر اور جوابدہ پولیسنگ کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا شمار ملک کی بہترین پولیس فورسیز میں ہوتا ہے اور ملک کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کی پنجاب پولیس کی شاندار روایت کو ہر صورت میں برقرار رکھا جانا چاہئے۔ 
  وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت پولیس اصلاحات کو بڑے پیمانے پر نافذ کرے گی تاکہ عوام کو اس کے فوائد مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ریاست میں سخت محنت سے حاصل کردہ امن کو ہر طرح سے برقرار رکھا جائے۔ بھگونت سنگھ مان نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پہلے ہی ریاست میں پولیس کو جدید بنانے پر بہت زور دیا ہے اور پنجاب پولیس کو آج عالمی معیار کی گاڑیوں سے لیس کیا جا رہا ہے۔ مان نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں سے سختی سے نمٹا جانا چاہئے اور اس جرم میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کو انٹیلی جنس جمع کرنے اور عام آدمی کو انصاف فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں منشیات کی سپلائی لائن کو مزید سختی سے توڑا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث کسی کو بھی نہ بخشا جائے۔ 
  مان نے یہ بھی کہا کہ منشیات کے اسمگلروں کی جائیدادیں فوری طور پر ضبط کی جائیں اور اس بڑے جرم میں ملوث افراد کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں منظم جرائم کے خاتمے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے اور گینگسٹروں کیخلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ 
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گینگسٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ ان سماج دشمن عناصر پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں تمام کرپٹ افراد کی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بھگونت سنگھ مان نے کہا کہ مشکوک کردار کے حامل یہ پولیس اہلکار پولیس کو بدنام کر رہے ہیں اور اسے روکنا ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پوری ریاست میں جرائم کی شرح کو روکنے کیلئے پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تال میل پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست میں جرائم کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، اس طرح ریاست میں امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK