Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

بھگونت مان وزیراعلیٰ کے عہدہ پر میعاد پوری کریں گے: کیجریوال

Updated: March 17, 2025, 12:34 PM IST | Agency | New Delhi

پنجاب میں آپ کے تین سال مکمل،کیجریوال ،وزیر اعلی بھگونت مان اور دیگر کابینی وزراء کی سری دربار صاحب پر حاضری۔

Kejriwal and Mann at the Golden Temple. Photo: INN
کیجریوال اور مان گولڈن ٹیمپل میں۔ تصویر: آئی این این

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کے روز کہا کہ بھگونت مان اپنی مدت پوری کریں گے۔پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے تین سال مکمل ہونے پر کیجریو ال وزیر اعلی بھگونت مان اور دیگر کابینی وزراء کے ساتھ سری دربار صاحب (گولڈن ٹیمپل) پر حاضری دینے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ۱۶؍ مارچ ۲۰۲۲ء کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلف لیا تھا، آج تین سال مکمل ہونے پر ہم گرو مہاراج جی کا آشیرواد لینے آئے ہیں تاکہ ہم گرو مہاراج جی کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر عوام کی خدمت کر سکیں اور انہیں انصاف دلائیں۔
 انہوں نے کہا کہ ریاست میں منشیات اور بدعنوانی کے خلاف جنگ جاری ہے۔ اس جنگ کو اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی نہیں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ ہم نے ۱۶؍ مارچ ۲۰۲۲ء کو کھٹکر کلاں میں پنجاب کو دوبارہ رنگلا پنجاب بنانے کا وعدہ کیا تھا جس کو پورا کرنےکیلئے ہم پوری ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔ جو کام ان تین سالوں میں ہوا ہے وہ پچھلے ۷۰؍ سالوں میں بھی نہیں ہو سکا تھا۔ اس دوران  بی جے پی نے بھگونت مان کی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر اتوار کو ریاست بھر میں ۱۵۰؍ سے زیادہ مقامات پراحتجاج کا پلان بنایا ۔ بی جےپی نے ’تین سال - نہ  ترقی، نہ انصاف‘ کے نعرے کے ساتھ احتجاج کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK