• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی جے پی نے طلبہ کے خواب چکنا چور کردیئے ہیں: راہل گاندھی

Updated: February 27, 2024, 5:27 PM IST | Lucknow

راہل گاندھی نے آج بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران بی جے پی کو پیپر لیک اور نئی بھرتی کے معاملے میں طلبہ کو ہونے والی دشواریوں کیلئے نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت نے طلبہ کے خواب چکنا چور کر دیئےہیں جس کیلئے تاریخ وزیر اعظم نریندر مودی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ مودی حکومت ملک کے مستقبل کی دشمن بن گئی ہے۔ ملازمت پیدا کرنے والے اداروں کو اپنا دوست بنانا اور نوجوانوں کو کانٹریکٹ پر ہائر کرنا مودی حکومت کی پالیسی ہے اور استحصال کرنا مودی کی گارنٹی۔

rahul gandhi during bharat jodo nyay yatra. Photo:PTI
راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاتراکے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی

کانگریسی لیڈر راہل گاندھی نے آج بھارت جوڑو نیائے یاتراکے دوران اترپردیش میں حال میں ہونے والے پیپرلیک اور نئی بھرتی میں ہونے والی دشواریوں کیلئے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ حکومت نے طلبہ کے خواب کو بے نور کردیاہےاور تاریخ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس کیلئے کبھی معاف نہیںکرے گی۔

یہ بھی پڑھئے: ہم ناانصافیوں کو عوام کے سامنے لانا چاہتے ہیں: راہل
راہل گاندھی نےایکس پوسٹ میں بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ مودی حکومت ملک کے مستقبل کی دشمن بن گئی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ کچھ مقامات پرطلبہ نئی بھرتی کی خواہش لئے ہوئے ہیں۔ کچھ مقامات پر طلبہ پیپر لیک کے مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں۔ کچھ مقامات پر طلبہ اپائنمنٹ کیلئے عدالت کے چکر کاٹ رہے ہیں جبکہ کچھ مقامات پر طلبہ کواپنی آواز بلند کرنے کیلئے لاٹھی چارچ کا سامنا ہے۔ بی جےپی حکومت ، جو اچھے طریقے سے پولیس بھرتی سے لے کر آر اے آر او تک اور ریلوے سے لے کر فوج تک تمام امتحان لینے میں ناکام رہی ہے،اپنا غصہ نوجوانوںپر نکال رہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملازمت پیدا کرنے والے اداروں کو اپنا دوست بنانا اور نوجوانوں کو کانٹریکٹ پر ہائر کرنا مودی حکومت کی پالیسی ہےاور استحصال کرنا مودی کی گارنٹی ہے۔مودی حکومت نے اس طرح طلبہ کے خواب چکنا چورکردیئے ہیںاور ان کے خاندانوں نے ان سے امیدیں لگانا چھوڑدی ہیں۔انہوں نے پولیس کانسٹیبل بھرتی کے امتحان کو اترپردیش حکومت کی جانب سے منسوخ کرنے کو نوجوانوں کے اتحاد کی فتح اور طلبہ کی طاقت قرار دیااور کہا کہ جو متحد کریں گے وہ فتح یاب ہوں گے بلکہ جو تقسیم کریں گے وہ تباہ ہو جائیں گے۔

راہل اکلھیلش یادو کے ہمراہ۔ تصویر: پی ٹی آئی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK