• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ملک کے عوام مہنگائی کے قہر سے گزر رہے ہیں: راہل گاندھی

Updated: February 12, 2024, 3:37 PM IST | Raipur

کانگریس کےلیڈر راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام مہنگائی کے قہر سے گزر رہے ہیں۔ ملک میں پسماندہ طبقات، دلت اور آدی واسیوں کی آبادی ۷۴؍ فیصد ہے لیکن انہیں کچھ نہیں مل رہا ہے۔

Rahul Gandhi during India Jodu Naya Yatra. Photo: PTI
راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا کےدوران ۔ تصویر: پی ٹی آئی

کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نےبی جےپی کے اقتدار والی مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ ملک کے عوام کو روزگار نہیں مل رہا ہے اور وہ مہنگائی کے قہر سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جاگنے کی ضرورت ہے۔ ان کی جیبیں لوٹی جا رہی ہیں جبکہ انہیں گمراہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پسماندہ طبقات کے حوالے سے کہا کہ پسماندہ طبقات، دلت اور ادی واسیوں کی ملک میں ۷۴؍ فیصد آبادی ہےلیکن ان طبقات میں سے کوئی بھی ایک شخص ملک کی ٹاپ ۲۰۰؍ کمپنیوں کا مالک نہیں ہے یا ان کے مینجمنٹ میں نہیں ہےجنہیں ملک کا پورا پیسہ دیا جا رہا ہے۔

بی جے پی ملک کو ہندو راشٹرا کہتی ہے لیکن ملک کی ۷۴؍ فیصد آبادی ، غریبوں اور عام لوگوں کو کچھ بھی نہیں مل رہا ہے۔یہ لوگصرف تھالی بجانے، گھنٹہ بجانے ، موبائل فون دکھانے اور بھوک سےمرنے کیلئے ہیں۔
راہل گاندھی نے رام مندر کی افتتاحی تقریب کے تعلق سے کہا کہ مجھے بتایئے کیا آپ نے مندر کی افتتاحی تقریب میں کسی غریب، ملازم، چھوٹے موٹے تاجر اور بے روزگار شخص کو دیکھا ۔میں نے صرف اڈانی جی ، امبانی جی، امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے اور دیگر بڑے تاجروں کو دیکھا۔ اڈانی جی، امبانی جی اور ان کے خاندانوں نے بڑے بڑے بیان دیئے۔
انہوں نے غریبوں کے تعلق سے کہا کہ لوگوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے اور وہ مہنگائی کے قہر سے گزر رہے ہیں جبکہ اڈانی اور امبانی چینی اشیاء فروخت کر کے نفع حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK