• Fri, 28 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی : رکشا چرانے والے۲؍افراد گرفتار، دھولیہ سے۱۱؍ رکشے برآمد

Updated: February 27, 2025, 11:43 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

بھیونڈی شہر میں گاڑیوں کی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر کرائم برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے ۲؍افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کی نشاندہی پر دھولیہ سے ۱۰؍ لاکھ روپے مالیت کے ۱۱؍ مسروقہ رکشے برآمد کئے اور ۶؍ کیس حل کرنےکا دعویٰ کیا۔

Accused (masked) in police custody. Exported rickshaws are also seen. Photo: INN
ملزمین (نقاب میں) پولیس کی تحویل میں۔ برآمد کئے گئے رکشے بھی نظر آرہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

بھیونڈی شہر میں گاڑیوں کی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر کرائم برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے ۲؍افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کی نشاندہی پر دھولیہ سے ۱۰؍ لاکھ روپے مالیت کے ۱۱؍ مسروقہ رکشے برآمد کئے اور ۶؍ کیس حل کرنےکا دعویٰ کیا۔ اس بات کی اطلاع کرائم برانچ کے سینئر پولیس انسپکٹر جناردن سوناونے نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں دی۔ 
 شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں درج رکشا چوری کے مقدمے کی تفتیش کے دوران کرائم برانچ کے اہلکاروں، جن میں پولیس اہلکار وجے کمبھار، امول انگلے اور بھاویش گھرت شامل تھے، نے سینئر انسپکٹر جناردن سوناونے کی رہنمائی میں جائے وقوعہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا۔ فوٹیج میں چوروں کو رکشا چراکر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سراغ کی بنیاد پر پولیس کی ایک ٹیم دھولیہ پہنچی جہاں سے مسروقہ رکشے برآمد کئے گئے۔ اس دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ رکشا چوری میں ملوث ملزم ارباز شاہ (۲۷) اور سہیل شاہ (۳۰) دونوں رہائشی ترنگا چوک، دھولیہ واردات کے بعد فرار ہو چکے تھے۔ تاہم کرائم برانچ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ارباز شاہ بھیونڈی آنے والا ہے۔ اس پر پولیس انسپکٹر دھنراج کیدار، شری راج مالی، سب انسپکٹر رویندر پاٹل اور اہلکار سنیل سالونکھے، سدیش گھاگ، امول انگلے، بھاویش گھرت، وجے کمبھار کی ٹیم نے کے جی این روڈ، ۶۰؍فٹ روڈ، پائپ لائن روڈ اور شانتی نگر کے علاقوں میں گھات لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 
 تفتیش کے دوران، ارباز شاہ نے انکشاف کیا کہ بھیونڈی کے بلال نگر کے رہائشی عارف محمد حسین خان (۲۹) مسروقہ رکشے خرید کر فروخت کرتا تھا۔ اس اطلاع پر پولیس نے عارف خان کو بھی اس کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ ملزمین کے قبضے سے۱۱؍ رکشے جن کی مالیت تقریباً ۱۰؍لاکھ روپے ہے، برآمد کر لی گئی ہیں۔ دریں اثنا، پولیس کی ٹیم سہیل عرف ساحل شاہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK