• Sat, 01 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی : ۲؍ طلبہ قومی ٹینس کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے منتخب

Updated: February 01, 2025, 11:52 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

یاز نیشنل اسکول میں زیر تعلیم اویس سمیر ملباری اور عبید رمضان شاہ نے۵؍ویں جونیئر ٹینس کرکٹ چمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی سطح کے ٹینس کرکٹ ٹورنامنٹ میں مہاراشٹر کی نمائندگی کیلئے اپنی جگہ بنا لی ہے۔

Players who made it to the Maharashtra team. Photo: INN
مہاراشٹر ٹیم میں جگہ پانے والے کھلاڑی۔ تصویر: آئی این این

نیاز نیشنل اسکول میں زیر تعلیم اویس سمیر ملباری اور عبید رمضان شاہ نے۵؍ویں جونیئر ٹینس کرکٹ چمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی سطح کے ٹینس کرکٹ ٹورنامنٹ میں مہاراشٹر کی نمائندگی کیلئے اپنی جگہ بنا لی ہے۔ پانچویں جونیئر ٹینس کرکٹ چمپئن شپ ناسک کے میناتائی ٹھاکرے اسٹیڈیم میں منعقد ہوا تھا، جہاں ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں اگلے مرحلے تک پہنچایا۔ دونوں کھلاڑی۲۰؍ سے ۲۴؍فروری کے درمیان متھرا، اتر پردیش میں ہونے والے ٹینس کرکٹ کے قومی مقابلوں میں مہاراشٹرکیلئے کھیلیں گے۔ نیاز نیشنل اسکول کے نہم جماعت کے طالب علم اویس ملباری اور عبیدشاہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ٹینس کرکٹ اسوسی ایشن آف انڈیاکی سیکریٹری میناکشی گری، اسکول کی ٹرسٹی فرزین چودھری، اسپورٹس ڈائریکٹر مہیش انل مشرا، اساتذہ اور والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف بھیونڈی بلکہ ریاست مہاراشٹر کے لیے بھی باعثِ فخر ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ نوجوان قومی سطح پر بھی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ایک مرتبہ پھر اپنے شہر کا نام روشن کریں گے۔ 

 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK