کرائم برانچ نے ٹھاکر پاڑہ علاقے میں چھاپہ مار کر۹؍ بنگلہ دیشی خواتین کو حراست میں لیاہے۔ اس کے ساتھ انہیں کرایے پر مکان دینے والے چال مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 03, 2025, 1:53 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
کرائم برانچ نے ٹھاکر پاڑہ علاقے میں چھاپہ مار کر۹؍ بنگلہ دیشی خواتین کو حراست میں لیاہے۔ اس کے ساتھ انہیں کرایے پر مکان دینے والے چال مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کرائم برانچ نے ٹھاکر پاڑہ علاقے میں چھاپہ مار کر۹؍ بنگلہ دیشی خواتین کو حراست میں لیاہے۔ اس کے ساتھ انہیں کرایے پر مکان دینے والے چال مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بھیونڈی کرائم برانچ کے سینئر انسپکٹر جناردن سونوانے کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کون گاؤں پولیس اسٹیشن حدود کے ٹھاکر پاڑہ علاقے میں واقع نئی مراٹھی اسکول کے پیچھے دیپک گنگا رام ٹھاکرے کی چال میں کچھ بنگلہ دیشی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں جس کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارکرسیما بیگم سراج بیگ (۲۷)، ریکھا انیس رام (۲۴)، روپا انیس رام عرف ستی اقبال (۲۴)، انجنی حبیب شاہ (۲۳)، شاردا بنسی ساہو (۴۲)، ممتا شاردا ساہو (۲۶)، پائل راجو ساہو (۲۸)، پنکی شاردا ساہو (۴۵) اور کاجل شانتا روونسی ساہو (۲۰)نامی ۹؍ خواتین کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق یہ تمام خواتین بنگلہ دیش کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتی ہیں اور بغیر کسی قانونی دستاویزات کے ہندوستان میں غیر قانونی طور پر رہ رہی تھیں۔ پولیس نے ان کے پاس سے ۷۰؍ہزار روپے مالیت کے ۶؍موبائل فون بھی ضبط کئے ہیں۔
پولیس نے چال مالک دیپک گنگارام ٹھاکرے (۴۵) کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کون گاؤں پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف بی این ایس ۲۰۲۳ء کی دفعہ ۳۳۶(۲)، ۳۳۶(۳)، ۳۴۰(۲)، پاسپورٹ ایکٹ ۱۹۲۰ء کی دفعہ ۳،۴؍ اور غیر ملکی شہری ایکٹ ۱۹۴۶ء کی دفعہ۷ (اے)،۱۳، ۱۴؍ (اے) (بی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بھیونڈی کرائم برانچ معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ واضح ہوکہ گزشتہ چند ماہ سے محکمہ پولیس نے بنگلہ دیشیوں کی تلاش کیلئے خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے۔ گزشتہ۲؍ ماہ کے دوران بھیونڈی پولیس کمشنریٹ کی حدود میں ۳۰؍ سے زائد بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔