Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: سہولیات میں بہتری کیلئے وزیر اعلیٰ سے اپیل

Updated: April 14, 2025, 11:29 AM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

مطالبات پورے نہ ہونے پر سماجی کارکن نے خودسوزی کی دھمکی دی۔

Zahid Mukhtar Sheikh has been protesting against the negligence of the city administration for several days. Photo: INN.
زاہد مختار شیخ شہری انتظامیہ کی لاپروائی کیخلاف کئی دنوں سے احتجاج جاری رکھےہوئے ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

بھیونڈی میں شہری سہولیات کی ابتر صورتحال نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔ خستہ حال سڑکیں، بند نالے، تباہ حال نکاسیٔ آب کا نظام، اور غیر منصوبہ بند ترقیاتی کاموں نے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے۔ ان تمام مسائل پر انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف سماجی کارکن زاہد مختار شیخ نے وزیراعلیٰ مہاراشٹر، دیویندر فرنویس سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو وہ یکم مئی ۲۰۲۵ء کو یومِ مہاراشٹر کے موقع پر بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے سامنے خودسوزی کرلیں گے۔ 
زاہد مختار شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلائی اوورز پر بغیر کسی اجازت اور منصوبہ بندی کے غیر قانونی کیبل بچھائے گئے ہیں جس کے باعث سڑک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں، شہر میں بنائے گئے اسپیڈ بریکرز پر ہائی لائٹرز کی عدم موجودگی کے سبب رات کے وقت یہ بریکرز دکھائی نہیں دیتے جس کے باعث کئی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو حادثات پیش آ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان مسائل کی نشاندہی کیلئے انہوں نے ۲؍مرتبہ کارپوریشن کے صدر دفتر کے سامنے دھرنا دیا مگر انتظامیہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ اس کے بعد وہ ایک ماہ سے کارپوریشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں لیکن حکام کی لاپروائی برقرار ہے۔ اس مایوس کن صورتحال کے پیش نظر انہوں نے خودسوزی کا انتہائی قدم اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی موت کی تمام تر ذمہ داری کارپوریشن انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ شہر کے مختلف سماجی حلقوں اور شہریوں نے زاہد مختار شیخ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری کارروائی کرے اور شہر کی خستہ حالی کو درست کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK