• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی کانگریس نے’ڈاکٹر امبیڈکر کےسمّان دِوس‘ منایا، احتجاجی مارچ نکالا

Updated: December 25, 2024, 10:34 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari

ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے متعلق امیت شاہ کے توہین آمیز بیان کے خلاف منگل کوکانگریس کی جانب سے ’ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سمان دِوس‘ منایا گیا۔

Congress local president Abdul Rasheed Tahirmoman and other leaders and workers protesting. Photo: INN
کانگریس کے مقامی صدر عبدالرشید طاہرمومن اور دیگر لیڈران و کارکنان احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے متعلق امیت شاہ کے توہین آمیز بیان کے خلاف منگل کوکانگریس کی جانب سے ’ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سمان دِوس‘ منایا گیا۔ اس موقع پر کانگریس کے کارکنوں نے مقامی صدر عبدالرشید طاہر مومن کی قیادت میں کانگریس کے دفتر سے کارپوریشن کی عمارت کے عقب میں واقع ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے تک ایک پرامن مگر پُرجوش احتجاجی مارچ کیا۔ مظاہرین نے ’امیت شاہ معافی مانگو‘ اور’امیت شاہ استعفیٰ دو‘ جیسے نعرے لگائے۔ 
 احتجاجی مارچ کے اختتام پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کو پھولوں کی مالا پہناکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یہاں  بھی مظاہرین نے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے کے پاس بیٹھ کر مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے خلاف زبردست نعرے بازی۔ اسکے بعد کانگریس کا ایک نمائندہ وفدپرانت آفس پہنچا اور انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس وفد میں کانگریس کے مقامی صدر عبدالرشید طاہر مومن، سابق رکن پارلیمان سریش ٹاورے، پی سی سی رکن سہیل خان، جاوید فاروقی، عرشی اعظمی، شکیل انصاری (پاپا)، اشرف منا، شاہین مومن، اننتا پاٹل و دیگر افراد شامل تھے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ امیت شاہ فوری طور پرملک کے عوام سے معافی مانگیں اور اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK