• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی: سڑکوں کی خستہ حالی کیخلاف کانگریس کا احتجاج

Updated: July 27, 2024, 10:26 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

یہاں جمعہ کو کانگریس نے مقامی صدر عبدالرشید طاہر مومن کی قیادت میں سڑکوں کی خستہ حالی اور صفائی کے فقدان پر شہری انتظامیہ کو ہدف و تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر پر زبردست احتجاج کیا اور مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

A march was taken out by the Congress to the headquarters of the Municipal Corporation. Photo: INN
کانگریس کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر تک مورچہ نکالا گیا۔ تصویر : آئی این این

یہاںج معہ کوکانگریس نے مقامی  صدر عبدالرشید طاہر مومن کی قیادت میں سڑکوں کی خستہ حالی اور صفائی کے فقدان پر شہری انتظامیہ کو ہدف و تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر پر زبردست احتجاج کیا اور مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ میونسپل کمشنر نے کانگریس پارٹی کے وفد کو یقین دلایا کہ عنقریب شہر کی سڑکوں کی مرمت شروع کر دی جائے گی۔
سڑک کی خستہ حالی اور صاف صفائی کے فقدان پر رشید طاہر مومن کی قیادت میں دیا نند چورگھے،جاوید فاروقی،کے ایم سہیل،رخسانہ قریشی،رانی اگروال،انس انصاری،ہاشم نعمان خان،عرشی اعظمی و سیکڑوں کانگریسی لیڈران نے جمعہ کی نماز کے بعد ندی ناکہ میٹرو ہوٹل سے احتجاجی مورچہ نکالا۔اس میں بڑی تعداد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان شامل تھے۔  مظاہرین میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمشنر کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر پہنچے ۔وہ اپنے ہاتھوں میں بینر لئے ہوئے تھے ۔جن پر سڑکوں کی بدحالی کے تعلق سے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ کارپوریشن کے صدر دفتر کے سامنے  احتجاجی مورچہ میں شامل افراد نے انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے انتباہ دیاکہ اگر سڑکوں کی مرمت فوری طور پر نہیں کی گئی تو اس سے بڑا آندولن کیا جائے گا۔
 کانگریس کے ایک نمائندۂ وفد نے میونسپل کمشنر اجے ویدیہ سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم پیش کیا۔ اجے ویدیہ نے  وفد کو یقین دلایا کہ بارش کا زور کم ہوتے ہی  شہر کے سبھی گڑھوں کو بھر دیا جائےگا۔اس کے ساتھ ہی ایم ایم آر ڈی اے اور پی ڈبلیو ڈی کے ٹھیکیداروں کو بھی انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا کام وقت پر مکمل کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK