• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی: حادثات کو روکنے کیلئے کھلے چیمبر پر ڈھکن لگانے کا کام شروع

Updated: July 21, 2024, 10:31 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

شہر کی بیشتر گٹروں کے مین ہول پر جالی یا ڈھکن نہ ہونے سے کئی افراد حادثہ کا شکار ہو چکے ہیں۔

An open chamber in the city is being covered. Photo: INN
شہر کے ایک کھلے چیمبر پر ڈھکن لگایا جا رہاہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں موسلادھار بارش میں بنا ڈھکن کے مین ہول میں گر کر درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد اب میونسپل کارپوریشن ہوش میں آیا ہے۔ انتظامیہ نے شہر کے کچھ حصوں میں گٹروں کے اوپر بنا ڈھکن کے چیمبروں پر ڈھکن لگانے کا کام شروع کیا ہے۔شہریوں نے میونسپل کمشنر سے درخواست کی ہے کہ انتظامیہ پورے شہر میں،بالخصوص ان علاقوں میں جہاں بارش کا پانی بھرتا ہے، کے  کھلے چیمبر پر  ڈھکن لگائے۔
واضح ہوکہ بھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشن  اپنے ناکارہ پن کے سبب ہمیشہ تنقید کی زد میں رہی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت شہر کی گٹروں کے چیمبرز پر ۶۰؍فیصد سے زائد ڈھکن نہیں ہیں۔عام دنوں میں بنا ڈھکن والے چیمبر خطرناک توہوتے ہی ہیںلیکن بارش کے دوران یہ جان لیوا ہو جاے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ آگرہ روڈ اور تھانے روڈ جیسے اہم شاہراہ کے ساتھ ہی شہرکے اندر بنی گٹروں کے چیمبروں سے جالیاں یا ڈھکن غائب ہو جاتے ہیں۔
شہریوں نے الزام عائد کیا کہ لوہے کی کچھ جالیاں یقیناً  نشہ کے عادی افراد نکال کر فروخت کر دیتے ہیں لیکن زیادہ تر گٹروں پر ڈھکن کاغذات پر ہی لگ کر چوری ہوجاتے ہیں۔ ان میںکچھ ڈھکن زنگ آلود ہونے کے سبب خستہ حال ہوکر ٹوٹ بھی جاتے ہیں۔ 
گٹروں اور نالیوں کے چیمبروں پر ڈھکن کے نہ ہونے سے جہاں شہریوں کو ٹریفک کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں، منہ پھاڑے یہ گٹریں انسانی جانوں کو نگلنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔شہر میں ان گٹروں کے اوپرعوام پتھروں کو سجاکر، کہیں جھنڈیاں  لگاکر اور کہیں اس کے اوپر کرسی یا بینچ رکھ کر لوگوں کو خبردار کرتے ہیں کہ یہاں گٹر کھلی ہے۔کھلے نالوں اور گٹروں سے ہورہے حادثات اور شہریوں کو اس سے ہونے والے دوسرے مسائل سے نجات دلانے کیلئے میونسپل کمشنر اجے ویدیہ کی ہدایت پر غیبی نگر اور پربھاگ سمیتی ۲؍کی حدود میں متعدد علاقوں کے نالوں اور گٹروں کے کھلے چیمبروں پرلوہے اور سیمنٹ کے ڈھکن لگایا گیا۔
 سماجی کارکن اقبال انصاری،عارف شیخ ودیگر شہریوں نے میونسپل کارپوریشن کے اس کام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ناکافی بتایا۔انہوں نے میونسپل کمشنر سے درخواست کی کہ وہ پورے شہر کے کھلے گٹروں پر ڈھکن لگانے کے کام کوفوری طور پر شروع کروانے کیلئے احکامات جاری کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK