• Thu, 17 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی: کتوں نے ایک ہی دن میں ۳۹؍ افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا

Updated: October 10, 2024, 10:00 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

صرف ندی ناکہ علاقے میں۱۳؍ افراد پرکتوںنے حملہ کیا ،ایک زخمی کو آئی جی ایم میں داخل کیا گیا جہاں سے اسے تھانے ریفرکیاگیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

 شہر و مضافات میں کتوں کے بڑھتے حملے کے باوجود شہری اور پنچایت سمیتی انتظامیہ لاپروا بنا ہوا ہے۔ پیرکوندی ناکہ میٹھ پاڑا علاقے میں ایک ہی کتے نے۱۳؍افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ جس میں ایک کی حالت نازک ہے۔ علاج کیلئے اسے اندرا گاندھی میموریل سب ڈسٹرکٹ اسپتال (آئی جی ایم)میں داخل کرایا گیا، تاہم اس کی تشویشناک صورت حال کے پیش نظراسے تھانہ سول اسپتال بھیج دیا گیا۔ آئی جی ایم اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈینٹ نے بتایا کہ پیر کو ایک ہی دن میں ۳۹؍ افراد کو کتوں نے کاٹ کر زخمی کیا ہے۔ 
 اطلاعات کے مطابق بھیونڈی میونسپل کارپوریشن حدود سے متصل میٹھ پاڑا اورندی ناکہ علاقوں میں کام کرنے والے مزدور قمر عالم، رفیق انصاری اور شمیم شیخ کسی کام سے جارہے تھے۔ سڑک پراچانک کہیں سے ایک آوارہ کتاآیا اور اس نے جھپٹ کر قمرعالم کے پیر میں اپنے دانت گاڑ دیئے۔ قمر عالم کے چیخنے پر اسے چھوڑ کر وہ رفیق انصاری سے لپٹ گیا۔ مزاحمت کے بعد اسی کتے نے شمیم شیخ (۳۵) پر حملہ کرکے اس کے چہرے کو نوچ کر شدید زخمی کردیا۔ علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ کتے نے ایک کے بعد ایک۱۳؍افراد کونشانہ بنایا۔ سبھی لوگوں کو علاج کیلئے آئی جی ایم اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں تمام افراد کو ریبیزکا انجکشن اور ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ شدید زخمی شمیم شیخ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تھانے کے سول اسپتال بھیج دیا گیا۔ آئی جی ایم سب ڈسٹرکٹ اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مادھوی پندھارے نے بتایا کہ پیر کو اسپتال میں ۳۹؍ افراد کو ریبیز کے انجکشن لگائے گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK