Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: فلائی اوور پر ہولناک حادثہ، ۳؍ افراد شدید زخمی

Updated: April 02, 2025, 10:32 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

تیز رفتار بُلٹ آگے جا رہے آٹو رکشا سے ٹکرا گئی اوربائیک پر پیچھے بیٹھا نوجوان فلائی اوور سے نیچے جا گرا

This is the condition of the rickshaw after the accident.
حادثے کے بعد رکشے کی یہ حالت ہوگئی ہے۔ ( تصویر :انقلاب)

بالاصاحب ٹھاکرے فلائی اوور پر تیز رفتاری کے باعث ایک سنگین حادثہ پیش آیا جس میں ایک تیز رفتار بُلٹ موٹر سائیکل آگے جا رہے آٹو رکشا سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بائیک پر پیچھے بیٹھا نوجوان فلائی اوور سے نیچے جا گرا۔ اس حادثہ میں ۳؍افراد شدید زخمی ہو گئے۔
 موصولہ اطلاعات کے مطابق، بُلٹ اسپورٹس  بائیک پر سوار یاسین زیدالدین انصاری (۲۲ ) اور علی محمد اسلم انصاری(۲۲ ) بھیونڈی بائی پاس سے وانجار پٹی ناکہ کی طرف تیز رفتاری سے جا رہے تھے۔ جیسے ہی ان کی موٹر سائیکل فلائی اوور پر تقریباً۲۰۰؍ میٹر تک پہنچی تھی کہ موٹرسائیکل نے آگے جارہے آٹو رکشا کو زوردار ٹکر مار دی۔ٹکر کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ علی محمد اسلم انصاری، جو بائیک چلا رہا تھا، فلائی اوور پر ہی گر گیا جبکہ پیچھے بیٹھا یاسین زیدالدین انصاری ہوا میں اچھل کر سیدھا فلائی اوور سے نیچے سڑک پر جا گرا اور شدید زخمی ہو گیا۔ اس حادثے میں آٹو رکشا میں سوار مستقیم نظیر احمد شیخ(۶۳ ) بھی زخمی ہو گئے۔مقامی افراد نے فوری طور پر زخمیوں کو اندرا گاندھی سب ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے یاسین زیدالدین انصاری اور علی محمد اسلم انصاری کی حالت نازک دیکھتے ہوئے انہیں تھانے کے سیول اسپتال ریفر کر دیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی شانتی نگر پولیس موقع پر پہنچی اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ مہاڈا کالونی میں رہنے والے آٹو رکشا ڈرائیور مزمل مستقیم شیخ (۳۰ ) کی شکایت پر پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والے علی محمد اسلم انصاری کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف بی این ایس اور موٹر وہیکل ایکٹ کی مختلف دفعات تحت کیس درج کر لیا ہے۔ اس معاملے کی مزید تحقیقات شانتی نگر پولیس اسٹیشن کے افسر سری شندے کر رہے ہیں۔

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK