• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی: بی جے پی اُمیدوار اسنیہا پاٹل کے گودام پر ایم ایم آر ڈی اے کی کارروائی

Updated: November 07, 2024, 1:45 PM IST | Khan Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

یہاں بی جے پی کی باغی امیدواراورکالہیر گرام پنچایت کی سابق سرپنچ بی جے پی یوا مورچہ کی تعلقہ صدرا سنیہاپاٹل کے گودام پر ایم ایم آر ڈی اے نے کارروائی کی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

یہاں بی جے پی کی باغی امیدواراورکالہیر گرام پنچایت کی سابق سرپنچ بی جے پی یوا مورچہ کی تعلقہ صدرا سنیہاپاٹل  کے گودام پر ایم ایم آر ڈی اے نے کارروائی  کی ہے۔اسنیہا پاٹل نے اسے بد نیتی پر مبنی سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔اسنیہا پاٹل نے بتایا کہ ان کاگودام ۱۹۹۹ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس وقت یہ علاقہ ایم ایم آر ڈی اے کے دائرہ اختیار میں بھی نہیں آتا تھا۔ ۲۰۰۹ء میں جب بھیونڈی تعلقہ کے دیہی علاقوں کو ایم ایم آر ڈی اے کے تحت شامل کیا گیا تو انہوں نے گودام کی تعمیرکیلئے سبھی طرح کے اجازت نامے حاصل کئے تھے۔ان کے مطابق تمام دستاویزات اور اجازت نامے موجود ہونے کے باوجود کارروائی کی گئی جسےانہوں نے غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ اسنیہا پاٹل نے سوال کیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے دوران اس طرح بغیر اطلاع کے کارروائی کیسے کی جا سکتی ہے؟

ان کے الزام پر ایم ایم آر ڈی اے کے حکام نے وضاحت کی کہ یہ کارروائی مہاراشٹر ریجنل اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایکٹ (ایم آر ٹی پی) کے تحت کی گئی ہے اور انہیں کافی عرصہ قبل ہی غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس دیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی مکمل طورپرقانونی ہے اور اس میں کسی قسم کی سیاسی سازش شامل نہیں ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا اثراسنیہا پاٹل کی انتخابی مہم پر مثبت انداز میں پڑسکتا ہے اور رائے دہندگان کی ہمدردی ان کے حق میں جا سکتی ہے۔ واضح ہوکہ اسنیہا پاٹل شانتارام مورے کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑ رہی ہیںجس سے مہایوتی میں تلخی پید

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK