• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹی بی کے مریضوں کی تلاش کیلئے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کی خصوصی مہم

Updated: December 24, 2024, 5:10 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

۲۳؍ دسمبر۲۰۲۴ء سے۳؍جنوری۲۰۲۵ء تک گھر گھر سروے اور مفت علاج کی سہولت۔ تلاش کیلئے۴۱؍ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بھیونڈی نظام پور شہر میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت نے۲۳؍ دسمبر۲۰۲۴ء سے۳؍ جنوری۲۰۲۵ء تک ٹی بی کے  مریضوں کی تلاش کیلئے ایک خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے تحت شہر کے خطرناک اور حساس علاقوں میں گھر گھر سروے کیا جائے گا تاکہ ٹی بی کے ممکنہ مریضوں کی نشاندہی کی جا سکے اور ان کا بروقت علاج ممکن ہوسکے۔

سروے کی تفصیل  

ٹی بی کی علامات والے افراد کی تلاش کیلئے۴۱؍ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںجن میں۸۲؍ آشا کارکن شامل ہوں گی۔ ہر ٹیم گھر گھر جا کر  لوگوں  سے رابطہ کرے گی اور ان کی صحت کے متعلق معلومات جمع کرے گی اور تفصیل جمع کرے گی۔ مہم کی مؤثر نگرانی کیلئے۸؍ سپروائزرز بھی  مامور کئے گئے ہیں۔

ٹی بی کی علامات اور مفت علاج کی سہولت

مہم کے دوران  ٹی بی کی علامات  تلاش کی جائیں گی۔ اگر کسی شخص کودو ہفتوں سے زیادہ کھانسی کی شکایت ہوگی۔ اسی طرح مستقل بخار،وزن میں کمی، بھوک کی کمی ، گردن یا جسم پر گلٹیاں ہوں گی تو ان کی مزید جانچ کی جائے گی۔ یہ علامات ملنے کے بعد تھوک کے نمونے اور ایکسرے کی مدد سے مرض کی تصدیق کی جائے گی۔ اگر ٹی بی کی تشخیص ہوتی ہے تو مریض کو مکمل مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

شہریوں سے اپیل

ایڈمنسٹریٹراور میونسپل کمشنر اجے ویدیہ، محکمہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر سندیپ گاڈیکراور ٹی بی محکمہ کی سربراہ  ڈاکٹر بشریٰ سید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہم کے دوران آشا کارکنوں اور صحت اہلکاروں  سے تعاون کریں اور اپنی صحت  سے متعلق درست معلومات فراہم کریں۔یہ مہم بھیونڈی کے عوام کے صحت مند مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ شہریوں کی شرکت اور تعاون نہ صرف مرض کی جلد تشخیص بلکہ اس کے خاتمے کیلئے بھی معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK