• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی :میونسپل افسرسائرہ بانو انصاری’ مسز مہاراشٹر۲۰۲۴ء ‘منتخب

Updated: December 10, 2024, 1:11 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

بھیونڈی نظام پورمیونسپل کارپوریشن کی خاتون افسر سائرہ بانو انصاری کو پونے کے گرینڈ حیات ہوٹل میں منعقد مقابلے میں’ مسز مہاراشٹر ریڈیئنس ایوارڈ‘ اور’ مسز مہاراشٹر پبلک چوائس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

Saira Bano Ansari who won the title of Mrs. Maharashtra 2024. Photo: INN
مسز مہاراشٹر۲۰۲۴ء کا ٹائٹل جیتنے والی سائرہ بانو انصاری۔ تصویر: آئی این این

بھیونڈی نظام پورمیونسپل کارپوریشن کی خاتون افسر سائرہ بانو انصاری کو پونے کے گرینڈ حیات ہوٹل میں منعقد مقابلے میں’ مسز مہاراشٹر ریڈیئنس ایوارڈ‘ اور’ مسز مہاراشٹر پبلک چوائس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ میونسپل کمشنر اجے ویدیہ نے سائرہ بانو انصاری کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی شہر کی تمام خواتین کے لیے تحریک کا باعث بنے گی۔ واضح ہو کہ پونے کے گرینڈ حیات ہوٹل میں پونے کی دیوا پیجنٹس نامی تنظیم نے گھریلو خواتین اور کام کرنے والی خواتین کیلئےمسز مہاراشٹر۲۰۲۴ء سیزن ۸؍ کا مقابلہ منعقد کیا تھا۔یہ مقابلہ صرف کام کرنے والی خواتین اور گھریلو خواتین کیلئے مخصوص تھا۔ مقابلے میں ریاست بھر سے ۵۰؍ خواتین نے حصہ لیا۔ جس میں بھیونڈی میونسپل کارپوریشن میں آفس سپرٹنڈنٹ اور محکمہ آب رسانی کی  خاتون افسر سائرہ بانو انصاری کومسز مہاراشٹر ایوارڈ  اور مسز مہاراشٹر پبلک چوائس ایوارڈسے نوازا گیا۔
 ایوارڈز کو قبول کرتے ہوئے سائرہ بانو انصاری نے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لئے  قابل فخر ہے۔ میرا مقصد صرف مقابلہ جیتنا نہیں تھا۔ بلکہ خود کو پرکھنا،پہچاننا اور اپنی صلاحیتوں کوآزماناتھا۔ ایک ماں،میونسپل کارپوریشن کی اہم ذمہ داری ادا کرنے والی  خاتون اور دو بچوں کی ماں ہونے کے ناطے، اپنے کریئر کی ذمہ داریوں، خاندانی ذمہ داریوں اور مقابلے کی تیاری میں توازن رکھنا میرے عزم اور وقت کے انتظام کا ایک حقیقی امتحان تھا۔ یہ ایوارڈ نہ صرف میری ذاتی کامیابی کی علامت ہے۔ بلکہ یہ ان تمام خواتین کیلئے  فتح کی علامت ہے جو اپنی حدود سے باہر خواب دیکھنے کی ہمت رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنے خاندان، میونسپل کارپوریشن کمشنر اجے ویدیہ اور اپنے دفتری ساتھیوں کے تئیں اظہار تشکر کیا ہے۔ اس مسز مہاراشٹر فورم میں سائرہ بانو انصاری نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا کہ خوبصورتی صرف ظاہری نہیں ہوتی۔ یہ اعتماد اور ہمت کے ساتھ قبول کرنے کے بارے میں ہے۔ اس تجربے نے مجھے مضبوط اور پر اعتماد بنا دیا ہے۔ اب میں دوسروں کو متاثر کرنے کے قابل ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK