ریاستی وزیر نے خوشی کا اظہارکیا۔ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن ٹرافی پر قبضہ جمایا۔
EPAPER
Updated: April 23, 2025, 1:04 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
ریاستی وزیر نے خوشی کا اظہارکیا۔ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن ٹرافی پر قبضہ جمایا۔
کھیل نوجوانوں کی توانائی، نظم و ضبط اور ترقی کی علامت ہوتے ہیں اور اسی حقیقت کا بھرپور مظاہرہ بھیونڈی اولمپکس ۲۰۲۵ء میں دیکھنے کو ملا۔ رکن اسمبلی مہیش چوگھلے کی جانب سے منعقد پرشورام ٹاورے اسٹیڈیم، بھیونڈی میں یہ عظیم الشان اسپورٹس ایونٹ کا آغاز ۱۰؍اپریل سے ہوا اور اس کا اختتام ۲۲؍ اپریل کی صبح تقریباً ساڑھے ۶؍بجے ہوا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مہاراشٹر حکومت کے کابینی وزیر برائے روزگار گارنٹی یوجنابھرت سیٹھ گوگاویلے تھے، جنہوں نے فائنل مقابلوں کے بعد کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔ اس کیساتھ شہر و مضافات کے کئی لیڈران شریک محفل رہے۔
رئیس ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کی شاندار کارکردگی
تعلیمی اداروں کے درمیان ۱۱؍ اپریل کو منعقدہ انٹر اسکول ایتھلیٹک مقابلوں میں شہر کے مختلف میڈیم کے ۴۵؍اسکولوں نے شرکت کی، جن میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ادارے کے طلبہ نے۲۸؍گولڈ میڈل، ۲۱؍ سلور میڈل اور ۱۶؍ برونز میڈل حاصل کر کے چمپئن ٹرافی پر قبضہ جمایا اور ۲۰؍ہزارروپے نقد انعام بھی حاصل کیا۔ اس کامیابی میں اساتذہ ذاکر انصاری، مصیب مومن، شیخ اقراء، عبداللطیف پنگارکر اور اعجاز ہاشمی کی انتھک رہنمائی شامل رہی۔
دیگر فائنل مقابلوں کے فاتحین
آل انڈیا کرکٹ کا فائنل مقابلہ راجکوٹ کی ایل کے اسٹار نے جیتا، دیہی کرکٹ کا فائنل تعلقہ کی گھوڈسائی کی دھنیش ۱۱؍نے جیتاجبکہ شہری کرکٹ کا فائنل مقابلہ میٖت۱۱؍ نام کی ٹیم نے جیتا۔ اسی طرح ضلع کبڈی فائنل واشند کی جئے بجرنگ اور شہری کبڈی کی فاتح بنگالپورہ کی وائی ایس سی اسپورٹس رہی۔ فٹبال کا فائنل یونائیٹڈ اسپورٹس اوررسی کھینچ ( Tug of War ) مقابلہ انجمن اسپورٹس نے جیتا۔
۔