• Mon, 06 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی: بنگلہ دیشی شہریوں کیخلاف پولیس کی کارروائی جاری، ۷؍گرفتار

Updated: January 04, 2025, 10:46 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

شہر میں غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف پولیس نے تلاشی مہم تیز کر دی ہے۔ پولیس نے مانکولی علاقے کے ایک گودام میں چھاپہ مار کر۷؍بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں ۴؍خواتین شامل ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

شہر میں غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف پولیس نے تلاشی مہم تیز کر دی ہے۔ پولیس نے مانکولی علاقے کے ایک گودام میں چھاپہ مار کر۷؍بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں ۴؍خواتین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں ۳۰؍ بنگلہ دیشی شہریوں کو حراست میں لیا جا چکاہے۔ اس کارروائی سے غیر قانونی طریقے سے یہاں رہنے والوں میں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ 
 نارپولی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مانکولی کے پیرنا کمپاؤنڈ میں بنگلہ دیشی شہری رہائش پذیر ہیں۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گودام نمبر ۲۰۵؍پر چھاپہ مار کر ایموج خان(۲۸)، محمد ظفر علی (۵۴)ایا نول منڈل (۲۶)، ڈالی انصاری (۳۵)، رانی شیخ (۲۸)، لیما خان(۲۶) اور شیولی کلام( ۲۷)کو گرفتار کرلیا۔ یہ افراد مختلف چھوٹے موٹے کاموں، جیسے پلمبنگ اور مزدوری کے ذریعے اپنی روزی کما رہے تھے۔ پولیس نے ان کے پاس سے۳۵؍ہزار روپے نقد برآمد کئے ہیں۔ 
 پولیس کا کہنا ہے کہ بھیونڈی میں رہائش پذیر بنگلہ دیشی شہری جعلی دستاویزات، جیسے آدھار کارڈ، راشن کارڈ، صحت کے سرٹیفکیٹ، اور پین کارڈ تیار کروا کر یہاں قیام پذیر ہیں۔ ان کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں، جن میں انڈین فارینرز ایکٹ ۱۹۴۶ء اور دیگر قوانین شامل ہیں۔ 
 ڈی سی پی موہن دہیکر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں موجود مشکوک افراد کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK