Updated: December 05, 2024, 12:53 PM IST
| Mumbai
معذوروں کے عالمی دن کے موقع پربھیونڈی میں معذوروں نے ریلی نکالی اورمیونسپل کارپوریشن کے سامنے یکروزہ دھرنا دیا۔یہ ریلی چھترپتی شیواجی مہاراج چوک سے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن تک ’اپنگ وکاس مہاسنگھ‘ اور’پرہار پکش‘ کے بینر تلے نکالی گئی جس میں سیکڑوں معذورافراد نے شرکت کی اوراپنے مسائل اور مطالبات شہری انتظامیہ کے سامنے پیش کئے۔
معذوروں کے عالمی دن کے موقع پربھیونڈی میں معذوروں نے ریلی نکالی اورمیونسپل کارپوریشن کے سامنے یکروزہ دھرنا دیا۔یہ ریلی چھترپتی شیواجی مہاراج چوک سے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن تک ’اپنگ وکاس مہاسنگھ‘ اور’پرہار پکش‘ کے بینر تلے نکالی گئی جس میں سیکڑوں معذورافراد نے شرکت کی اوراپنے مسائل اور مطالبات شہری انتظامیہ کے سامنے پیش کئے۔ معذوروں کے اس احتجاج نے انتظامیہ کو ان کی جانب توجہ دینے پر مجبور کر دیا ہے۔ میونسپل افسران نے ان کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مظاہرین کے اہم مطالبات میں معذوروں کیلئے ریزرویشن کا موثر نظام، روزگار کے مواقع، سرکاری اسکیموں کا درست نفاذ، عوامی سہولیات کی دستیابی اور معذوروں کی صحت کیلئے علاحدہ مرکز کا قیام شامل ہے۔ احتجاج میں شریک ایک معذور شخص نے کہا کہ ہمارے لئے صرف معذوروں کا عالمی دن منانا کافی نہیں ہے، ہمیں اپنے مسائل کے حل اور اپنے حقوق کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پینے کے پانی کے بحران پر راجیہ سبھا میں اہم بحث، کئی مشورے دئیے گئے
معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ۳؍دسمبر ہی کو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے معذور افرادکیلئے خصوصی روزگار میلے کا انعقاد راجیہ گاجنگی آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا جس کا افتتاح میونسپل کمشنر اجے ویدیہ نے کیا۔شہری انتظامیہ کے مطابق اس میلے کا مقصد ۱۸؍ سے ۳۵؍برس کی عمر کے بہرے، گونگے اور جسمانی طور پر معذور افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔کارپوریشن کے عوامی رابطہ افسر سری کانت پردیشی کے مطابق اس روزگار میلے میں مجموعی طور پر ۹۳؍ معذوروں نے اپنے نام کا اندراج کروایا۔انہیں جلد ہی ان کی تعلیمی قابلیت اور مہارت کی بنیاد پر امیزون اور بگ باسکٹ جیسی نامور کمپنیوں میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔کارپوریشن نے اپنی اس کوشش کو معذور افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی طرف ایک مثبت قدم بتایا ہے۔