• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی: ریختہ فاؤنڈیشن کے کل ہند بیت بازی کا صوبائی مقابلہ

Updated: September 20, 2024, 1:02 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

بھیونڈی کی ٹیم ’سراج اورنگ آبادی‘ فاتح ،مالیگاؤں کی ’کیفی اعظمی ‘ٹیم دوسرے مقام پررہی۔ فاتح ٹیم دہلی میںمنعقدہ فائنل مقابلے میں مہاراشٹر کی نمائندگی کرے گی۔

Judges and other persons along with the winner and runner-up team of All India Bait Bazi provincial competition. Image: Revolution
کل ہند بیت بازی کے صوبائی مقابلے میں فاتح اور رنر اپ ٹیم کے ہمراہ جج حضرات اور دیگر افراد۔ تصویر:انقلاب

یہاں جمعرات کو جی ایم مومن کالج آڈیٹوریم میں ریختہ فاؤنڈیشن، دہلی کے زیر اہتمام منعقدہ کل ہند بیت بازی کے صوبائی مقابلے میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کی ٹیم سراج اورنگ آبادی فاتح قرار دی گئی جبکہ مالیگاؤں کی کیفی اعظمی ٹیم نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ واضح رہے کہ انعام یافتہ ٹیم دسمبرمیں نئی دہلی میں منعقد ہونے والے اردو زبان، ادب اور ثقافتی میلے’جشن ریختہ ‘میں مہاراشٹر کی نمائندگی کرے گی۔ 
  بیت بازی کے قومی مقابلے میں مہاراشٹر کے مختلف شہروں سے بہت سی ٹیموں نے رجسٹریشن کروایا تھا جن میں ورچوئل شارٹ لسٹنگ اور کوالیفائنگ کے بعد ممبئی، بھیونڈی اور مالیگاؤں کی۸؍ٹیموں کوصوبائی مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ ریاستی سطح کا یہ مقابلہ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے اشتراک سے جی ایم مومن ویمنز کالج آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ کالج آڈیٹوریم مختلف اداروں کے سربراہان، اساتذہ، شعراء، ادباء اور با ذوق سامعین سے بھر گیا تھا۔ 
  ریختہ فاؤنڈیشن اور رئیس ہائی اسکول کے زیر اہتمام منعقدہ قومی سطح کے بیت بازی مقابلے میں جج کے فرائض عبید اعظم اعظمی اور حامد اقبال صدیقی نے انجام دیئے۔ انصاری فلک محمد شاہد، انصاری مریم ممتاز اورانصاری ثناء بتول پر مشتمل رئیس ہائی اسکول بھیونڈی کی ٹیم ’سراج اورنگ آبادی‘ کو اوّل انعام سے نوازا گیاجس میں ۲۱؍ ہزار روپے نقد، میمنٹو اور سنددیا گیا جبکہ برکتی فیضان، عمران راشد اور امیش احمر پر مشتمل مالیگاؤں کی ’کیفی اعظمی ‘ٹیم رنراپ رہی۔ انہیں ۱۵؍ ہزار روپے نقد، ٹرافی اور سند سے نوازا گیا۔ دہلی سے تشریف لائے ریختہ کے اہم رکن سلمان سعید نے نظامت کےفرائض انجام دیئے۔ 
 بیت بازی کے اس مقابلے میں کے ایم ای ایس کے سیکریٹری دانیال قاضی، نائب صدر ایڈوکیٹ یاسین مومن، رئیس ہائی اسکول کے سربراہ ضیاء الرحمان انصاری، محمد رفیع انصاری، عبدالعزیز انصاری اور دیگر مہمان موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK